Banner
Daily Sahafat Quetta
October 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
انصاف لائرز فورم آئین کی بالادستی کےلئے جدوجہد جاری رکھے گا، عبدالحکیم زرینذوق، شوق اور تجسس زندگی کے تین چراغعبیرہ ضیاء نے پیرس میں گلوبل یوتھ فیسٹیول 2026 میں پاکستان کی نمائندگی کیINVITATION FOR BIDS: DAB/AB NO.491/30-10-2026گھر گرانے کے نوٹس کے بعد گارڈ روم مسمار کرنے کی دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں، کامران مرتضیٰکوئٹہ پولیس نے کم عمر لڑکوں کو بلیک میل کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا31 اکتوبر کو سریاب میں عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس منعقد ہوگی، جمعیت علماء اسلاماسلام کے عادلانہ نظام کا نفاذ قومی و عالمی چیلنجز کا حل ہے، مولانا عبدالقادر لونیجمعیت علماء اسلام نظریاتی کے اختر آباد، بروری زون کے تنظیمی انتخابات مکملپولیو ویکسینیشن مہم میں بھرپور شرکت کی اپیل، صحت مند بچے اور محفوظ مستقبل ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، صفدر خان باغیانصاف لائرز فورم آئین کی بالادستی کےلئے جدوجہد جاری رکھے گا، عبدالحکیم زرینذوق، شوق اور تجسس زندگی کے تین چراغعبیرہ ضیاء نے پیرس میں گلوبل یوتھ فیسٹیول 2026 میں پاکستان کی نمائندگی کیINVITATION FOR BIDS: DAB/AB NO.491/30-10-2026گھر گرانے کے نوٹس کے بعد گارڈ روم مسمار کرنے کی دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں، کامران مرتضیٰکوئٹہ پولیس نے کم عمر لڑکوں کو بلیک میل کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا31 اکتوبر کو سریاب میں عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس منعقد ہوگی، جمعیت علماء اسلاماسلام کے عادلانہ نظام کا نفاذ قومی و عالمی چیلنجز کا حل ہے، مولانا عبدالقادر لونیجمعیت علماء اسلام نظریاتی کے اختر آباد، بروری زون کے تنظیمی انتخابات مکملپولیو ویکسینیشن مہم میں بھرپور شرکت کی اپیل، صحت مند بچے اور محفوظ مستقبل ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، صفدر خان باغی

ملک میں سیاسی و معاشی استحکام کی اشد ضرورت ہے،سید امان شاہ

ملک میں سیاسی و معاشی استحکام کی اشد ضرورت ہے،سید امان شاہ
مہنگائی، بے روزگاری اور بدامنی نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی، حکومت فوری ریلیف دے۔صوبائی کنوینئر
بلوچستان سمیت پورے ملک کے عوام کو بنیادی حقوق اور ترقی کے یکساں مواقع فراہم کیے جائیں۔اے پی پی
کوئٹہ: عوام پاکستان پارٹی بلوچستان کے صوبائی کنوینئر سید امان شاہ نے کہا ہے کہ ملک اس وقت سیاسی، معاشی اور سماجی اعتبار سے ایک نازک دور سے گزر رہا ہے۔ عوام مہنگائی، بے روزگاری، بدامنی اور بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہیں، جبکہ حکومتی پالیسیوں کے ثمرات عام آدمی تک پہنچتے دکھائی نہیں دے رہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا راستہ سیاسی استحکام، آئین کی بالادستی، جمہوری روایات کے فروغ اور قانون کی یکساں عملداری سے ہو کر گزرتا ہے۔ تمام سیاسی قوتوں کو قومی مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے باہمی اختلافات مذاکرات اور جمہوری طریقۂ کار سے حل کرنے چاہئیں تاکہ ملک کو مزید سیاسی اور معاشی بحرانوں سے بچایا جا سکے۔سید امان شاہ نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی، بجلی، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، کاروباری سرگرمیوں میں جمود اور نوجوانوں میں بے روزگاری نے عوام کو شدید ذہنی اور معاشی دباؤ میں مبتلا کر دیا ہے۔ حکومت فوری طور پر عوام دوست معاشی پالیسیاں اختیار کرے، ضروری اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی لائے، روزگار کے نئے مواقع پیدا کرے اور کمزور طبقے کو مؤثر ریلیف فراہم کرے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے، لیکن یہاں کے عوام آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ صوبے میں تعلیم، صحت، پینے کے صاف پانی، انفراسٹرکچر، روزگار اور امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام میں احساس محرومی کا خاتمہ ہو اور صوبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ عوام پاکستان پارٹی ملک میں جمہوریت، آئین، قانون کی حکمرانی، شفاف احتساب، عوامی حقوق اور قومی یکجہتی پر یقین رکھتی ہے۔ پارٹی ہر اس مثبت اقدام کی حمایت کرے گی جو عوام کی فلاح، معاشی استحکام اور قومی ترقی کے لیے ہو، جبکہ عوامی مفادات کے خلاف ہر فیصلے پر آئینی اور جمہوری انداز میں آواز بلند کرتی رہے گی۔ سید امان شاہ نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ عوام کو فوری معاشی ریلیف فراہم کیا جائے، مہنگائی پر قابو پانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں، بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے اور ملک میں سیاسی ہم آہنگی، معاشی استحکام اور عوامی اعتماد کی بحالی کے لیے سنجیدہ اور عملی اقدامات کیے جائیں۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *