Banner
Daily Sahafat Quetta
September 14, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
دنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندیدنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندی

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے خوراک ڈاکٹر محمد اسرار خان کا چارسدہ کا دورہ

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے خوراک ڈاکٹر محمد اسرار خان کا چارسدہ کا دورہ

اس موقع پر انہوں نے نئے زیر تعمیر سرکاری گندم گودام کا دورہ کیا اور تعمیراتی کام کے معیار کا تفصیلی جائزہ لیا۔

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاونِ خصوصی برائے خوراک ڈاکٹر محمد اسرار خان نے چارسدہ میں زیرِ تعمیر سرکاری گندم گودام کا دورہ کیا۔ اس موقع پر محکمہ خوراک اور دیگر متعلقہ افسران نے انہیں منصوبے کی تعمیراتی پیش رفت، گودام کی گنجائش اور دیگر تکنیکی امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔دورے کے دوران معاونِ خصوصی نے زیرِ تعمیر گودام میں جاری تعمیراتی کام کے معیار، رفتار اور مجموعی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ منصوبے پر تمام تعمیراتی کام مقررہ مدت کے اندر ہر صورت مکمل کیے جائیں اور تعمیر کے ہر مرحلے میں معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ڈاکٹر محمد اسرار خان نے کہا کہ صوبائی حکومت سرکاری گندم کے محفوظ ذخیرے کو یقینی بنانے اور جدید، معیاری گوداموں کی تعمیر کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے تاکہ گندم کے ذخائر کو محفوظ رکھا جا سکے اور خوراک کے مؤثر انتظام کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل خان آفریدی کی ہدایات کے مطابق محکمہ خوراک کی استعدادِ کار میں مسلسل اضافہ کیا جا رہا ہے تاکہ عوام کو معیاری گندم اور آٹے کی بروقت اور بہتر فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ انہوں نے متعلقہ افسران پر زور دیا کہ منصوبے کی بروقت تکمیل کے ساتھ ساتھ تعمیراتی معیار اور شفافیت کو بھی ہر قیمت پر برقرار رکھا جائے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *