Banner
Daily Sahafat Quetta
September 14, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
دنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندیدنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندی

اسرائیلی فورسز کی غزہ میں خیموں میں سوئے بے گھرافراد پر بمباری، ماں بچے سمیت 6 افراد شہید


غزہ میں قابض اسرائیلی فورسز کی جانب سے بے گھر فلسطینیوں کا قتل عام جاری ہے۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق صیہونی فورسز نے غزہ میں المواسی کے خیموں میں سوئے بے گھر افراد پر بم برسا دیے جس کے نتیجے میں ایک سال کے شیر خوار بچے اور 23 سال کی ماں سمیت 6 فلسطینی شہید اور درجنوں افراد زخمی ہو گئے۔

ادھر دیرالبلاح میں بھی اسرائیل کے فضائی حملے میں بچے سمیت 3 افراد شہید ہوگئے جبکہ مغربی کنارے کے شہر راملہ میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے 15 سالہ لڑکے کو شہیدکردیا۔

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 15 سالہ فلسطینی بچہ شہید

مغربی کنارے کے شہر البیرہ کے علاقے ام الشریط میں بھی اسرائیلی فوج نے چھاپے کے دوران 15 سالہ امیر احمد جواد جابر کو سر اور سینے میں گولیاں مار کر شہید کردیا۔

دوسری جانب ترک صدر رجب طیب اردوان نےکہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کی وجہ مسئلہ فلسطین ہے، جب تک اسرائیل کی جانب سے زمینوں پر قبضےکا سلسلہ ختم نہیں ہوگا، خطے میں امن نہیں ہوسکتا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *