Banner
Daily Sahafat Quetta
September 22, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان میں ڈیجیٹل ہیلتھ کے فروغ کیلئے اہم معاہدہ طے پاگیا بلوچستان میں ڈیجیٹل ہیلتھ نظام مزید مستحکم کیا جائے گا، میر سرفراز بگٹیتعمیراتی شعبے کے حقوق کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہوگی، حاجی عبدالمالک کاکڑبلوچستان کا تعلیم یافتہ نوجوان مایوسی کا شکارصفدر خان باغی نے گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین کے چھوٹے بھائی ڈاکٹر عبدالحق فاروقی کی شادی کے ولیمہ میں شرکتپشتون تہذیب و ثقافت سماجی انصاف ،توانائی و مکالمے کا متلاشی !!،،،پشتون کلچر ڈے 23 ستمبر کو منایا جائے، سردار منظور کاکڑایرانی حملوں میں متاثرہ خلیجی توانائی تنصیبات کی بحالی کے لیے امریکا نے 5 ارب ڈالر کی پیشکش کر دیفیلڈ مارشل کی فارمیشنز کو ہمہ وقت چوکس رہنے اور اعلیٰ آپریشنل تیاری برقرار رکھنے کی ہدایتاقوام متحدہ نے ایران جنگ ختم کرانے کیلئے پاکستان سے رابطے کی تصدیق کردیپیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، 22 ستمبر کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیابلوچستان میں ڈیجیٹل ہیلتھ کے فروغ کیلئے اہم معاہدہ طے پاگیا بلوچستان میں ڈیجیٹل ہیلتھ نظام مزید مستحکم کیا جائے گا، میر سرفراز بگٹیتعمیراتی شعبے کے حقوق کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہوگی، حاجی عبدالمالک کاکڑبلوچستان کا تعلیم یافتہ نوجوان مایوسی کا شکارصفدر خان باغی نے گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین کے چھوٹے بھائی ڈاکٹر عبدالحق فاروقی کی شادی کے ولیمہ میں شرکتپشتون تہذیب و ثقافت سماجی انصاف ،توانائی و مکالمے کا متلاشی !!،،،پشتون کلچر ڈے 23 ستمبر کو منایا جائے، سردار منظور کاکڑایرانی حملوں میں متاثرہ خلیجی توانائی تنصیبات کی بحالی کے لیے امریکا نے 5 ارب ڈالر کی پیشکش کر دیفیلڈ مارشل کی فارمیشنز کو ہمہ وقت چوکس رہنے اور اعلیٰ آپریشنل تیاری برقرار رکھنے کی ہدایتاقوام متحدہ نے ایران جنگ ختم کرانے کیلئے پاکستان سے رابطے کی تصدیق کردیپیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، 22 ستمبر کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا

نوجوان صحت کے شعبہ میں قابل قدر خدمات انجام دے رہے ہیں، ڈاکٹر فرحان


کوئٹہ: بلوچستان فزیو کلب کے صدر ڈاکٹر فرحان خان نے ٹراما ایمرجنسی اینڈ ریسپانس سینٹر کوئٹہ کے ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر مختار اعوان کو فزیوتھراپی کمیونٹی، نوجوان فزیوتھراپسٹس اور طلبہ کی پیشہ ورانہ معاونت اور سرپرستی پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں یادگاری سووینئر پیش کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر فرحان خان نے کہا کہ ٹراما ایمرجنسی اینڈ ریسپانس سینٹر کوئٹہ کی انتظامیہ، بالخصوص منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر ارباب کامران کاسی اور ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر مختار اعوان نے فزیوتھراپی کے شعبے کی ترقی، نوجوان فزیوتھراپسٹس کی رہنمائی اور طلبہ کو عملی میدان میں آگے بڑھانے کے لیے قابلِ قدر خدمات انجام دی ہیں۔ ان کی مثبت پالیسیوں اور بھرپور تعاون کے باعث فزیوتھراپی طلبہ کو بروقت ہاؤس جاب، کلینیکل ٹریننگ اور عملی تجربات کے بہترین مواقع میسر آئے، جس سے ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ارباب کامران کاسی کی مؤثر قیادت، دور اندیش وژن اور اصلاحاتی اقدامات نے نہ صرف ٹراما ایمرجنسی اینڈ ریسپانس سینٹر کو ایک فعال اور جدید طبی ادارہ بنانے میں اہم کردار ادا کیا بلکہ صحت کے مختلف شعبوں خصوصاً فزیوتھراپی سے وابستہ نوجوانوں کے لیے بھی ترقی اور سیکھنے کے نئے مواقع پیدا کیے۔ اسی طرح ڈاکٹر مختار اعوان نے ہمیشہ طلبہ، فزیوتھراپسٹس اور طبی عملے کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کی پیشہ ورانہ تربیت، رہنمائی اور مسائل کے حل میں مثالی کردار ادا کیا، جسے فزیوتھراپی کمیونٹی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
ڈاکٹر فرحان خان نے کہا کہ مضبوط طبی نظام کی تشکیل کے لیے ضروری ہے کہ نوجوان طبی ماہرین کو معیاری تربیت، جدید سہولیات اور عملی تجربات فراہم کیے جائیں تاکہ وہ مستقبل میں عوام کو بہترین طبی خدمات مہیا کر سکیں۔ بلوچستان فزیو کلب اسی مقصد کے تحت اداروں کے ساتھ مثبت تعاون اور پیشہ ورانہ روابط کو مزید فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر مختار اعوان نے بلوچستان فزیو کلب کی جانب سے اظہارِ تشکر اور اعزاز پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان فزیوتھراپسٹس اور طلبہ کی تربیت، رہنمائی اور استعداد کار میں اضافے کے لیے ادارہ اپنا تعاون مستقبل میں بھی پوری ذمہ داری کے ساتھ جاری رکھے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ صحت کے شعبے میں جدید تقاضوں کے مطابق تربیت اور پیشہ ورانہ مہارتوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے تاکہ بلوچستان کے نوجوان طبی شعبے میں نمایاں مقام حاصل کر سکیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *