Banner
Daily Sahafat Quetta
November 8, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
’پاکستان کی ہندو برادری قومی زندگی کا لازمی حصہ ہے‘، دیوالی کے موقع پر صدر اور وزیر اعظم کاخصوصی پیغامپاکستان کے انتظامی نقشے میں تبدیلی کی تجویز زیر غور، 12 صوبے اور ملک گیر ریفرنڈم کرانے پر غورغیر شادی شدہ اور طلاق یافتہ بیٹیوں کو پنشن سے محروم کرنے کے احکامات کالعدم قرارمولانا فضل الرحمان کو اگر حکومت میں حصہ ملتا تو وہ چپ کا روزہ رکھتے، گورنر کے پیپنجاب کے 2 صوبائی حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ جاریحوثیوں کا سعودی عرب میں یکے بعد دیگرے چھ فوجی حملوں کا دعویٰدیا میر بھاشا ڈیم منصوبہ، ٹھیکیدار کو کروڑوں کا فائدہ پہنچایا گیا، آڈیٹر جنرلخضدار: زیرو پوائنٹ کے قریب ٹریفک حادثہ، موٹر سائیکل سوار جاں بحقسردار منظور کاکڑ کی آغا عبداللہ جان احمدزئی کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیتیومِ علامہ اقبال: فکر، خودی اور تعمیرِ ملت کا پیغام’پاکستان کی ہندو برادری قومی زندگی کا لازمی حصہ ہے‘، دیوالی کے موقع پر صدر اور وزیر اعظم کاخصوصی پیغامپاکستان کے انتظامی نقشے میں تبدیلی کی تجویز زیر غور، 12 صوبے اور ملک گیر ریفرنڈم کرانے پر غورغیر شادی شدہ اور طلاق یافتہ بیٹیوں کو پنشن سے محروم کرنے کے احکامات کالعدم قرارمولانا فضل الرحمان کو اگر حکومت میں حصہ ملتا تو وہ چپ کا روزہ رکھتے، گورنر کے پیپنجاب کے 2 صوبائی حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ جاریحوثیوں کا سعودی عرب میں یکے بعد دیگرے چھ فوجی حملوں کا دعویٰدیا میر بھاشا ڈیم منصوبہ، ٹھیکیدار کو کروڑوں کا فائدہ پہنچایا گیا، آڈیٹر جنرلخضدار: زیرو پوائنٹ کے قریب ٹریفک حادثہ، موٹر سائیکل سوار جاں بحقسردار منظور کاکڑ کی آغا عبداللہ جان احمدزئی کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیتیومِ علامہ اقبال: فکر، خودی اور تعمیرِ ملت کا پیغام

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنا ظلم ہے، سید امان شاہ

کوئٹہ: عوام پاکستان پارٹی بلوچستان کے صوبائی کنوینئر سید امان شاہ نے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی کے فوری بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی، مگر افسوس کے ساتھ پاکستان میں عوام کو اس کا کوئی فائدہ نہیں پہنچایا جا رہا۔ حکومت اب بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرنے کے بجائے عوام پر مہنگائی کا بوجھ برقرار رکھے ہوئے ہے، جو انتہائی افسوسناک اور عوام دشمن طرزِ عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر تیل سستا ہونے کے باوجود پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی بلند قیمتیں برقرار رکھنا ناقابلِ قبول ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ عالمی منڈی کے مطابق فوری طور پر پٹرول، ڈیزل اور دیگر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کرے تاکہ مہنگائی کے ستائے ہوئے عوام کو کچھ ریلیف مل سکے۔ موجودہ صورتحال میں پٹرولیم مصنوعات کی مہنگی قیمتوں نے ٹرانسپورٹ، اشیائے خورونوش اور روزمرہ استعمال کی تمام بنیادی ضروریات کو عوام کی پہنچ سے دور کر دیا ہے۔ سید امان شاہ نے کہا کہ مہنگائی اس وقت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے، جبکہ بے روزگاری اور غربت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔لاکھوں خاندان دو وقت کی روٹی کے لیے پریشان ہیں اور معاشی بدحالی کے باعث بعض افراد انتہائی مایوسی کا شکار ہو رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی، مہنگائی پر قابو پانے اور عوام کو ریلیف دینے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات کرے، بصورت دیگر عوام پاکستان پارٹی ملک بھر میں عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے بھرپور احتجاجی لائحہ عمل اختیار کرنے پر مجبور ہوگی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *