Banner
Daily Sahafat Quetta
November 8, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
’پاکستان کی ہندو برادری قومی زندگی کا لازمی حصہ ہے‘، دیوالی کے موقع پر صدر اور وزیر اعظم کاخصوصی پیغامپاکستان کے انتظامی نقشے میں تبدیلی کی تجویز زیر غور، 12 صوبے اور ملک گیر ریفرنڈم کرانے پر غورغیر شادی شدہ اور طلاق یافتہ بیٹیوں کو پنشن سے محروم کرنے کے احکامات کالعدم قرارمولانا فضل الرحمان کو اگر حکومت میں حصہ ملتا تو وہ چپ کا روزہ رکھتے، گورنر کے پیپنجاب کے 2 صوبائی حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ جاریحوثیوں کا سعودی عرب میں یکے بعد دیگرے چھ فوجی حملوں کا دعویٰدیا میر بھاشا ڈیم منصوبہ، ٹھیکیدار کو کروڑوں کا فائدہ پہنچایا گیا، آڈیٹر جنرلخضدار: زیرو پوائنٹ کے قریب ٹریفک حادثہ، موٹر سائیکل سوار جاں بحقسردار منظور کاکڑ کی آغا عبداللہ جان احمدزئی کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیتیومِ علامہ اقبال: فکر، خودی اور تعمیرِ ملت کا پیغام’پاکستان کی ہندو برادری قومی زندگی کا لازمی حصہ ہے‘، دیوالی کے موقع پر صدر اور وزیر اعظم کاخصوصی پیغامپاکستان کے انتظامی نقشے میں تبدیلی کی تجویز زیر غور، 12 صوبے اور ملک گیر ریفرنڈم کرانے پر غورغیر شادی شدہ اور طلاق یافتہ بیٹیوں کو پنشن سے محروم کرنے کے احکامات کالعدم قرارمولانا فضل الرحمان کو اگر حکومت میں حصہ ملتا تو وہ چپ کا روزہ رکھتے، گورنر کے پیپنجاب کے 2 صوبائی حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ جاریحوثیوں کا سعودی عرب میں یکے بعد دیگرے چھ فوجی حملوں کا دعویٰدیا میر بھاشا ڈیم منصوبہ، ٹھیکیدار کو کروڑوں کا فائدہ پہنچایا گیا، آڈیٹر جنرلخضدار: زیرو پوائنٹ کے قریب ٹریفک حادثہ، موٹر سائیکل سوار جاں بحقسردار منظور کاکڑ کی آغا عبداللہ جان احمدزئی کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیتیومِ علامہ اقبال: فکر، خودی اور تعمیرِ ملت کا پیغام

غیر شادی شدہ اور طلاق یافتہ بیٹیوں کو پنشن سے محروم کرنے کے احکامات کالعدم قرار

لاہور ہائیکورٹ نے غیر شادی شدہ اور طلاق یافتہ بیٹیوں کو فیملی پنشن سے محروم کرنے کے احکامات غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کالعدم کر دیے۔

جسٹس سید احسن رضا کاظمی نے تین بیٹیوں کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے فیملی پنشن کو صرف بیوہ یا شوہر تک محدود کرنے کی پابندی مسترد کردی۔

عدالت نے محکمہ خزانہ کی 30 مئی 2025 کی وضاحت کو بلااختیار قرار دے کر کالعدم کردیا جبکہ دسمبر 2024 اور اگست 2025 کے نوٹیفکیشنز کو بھی متعلقہ حد تک غیر مؤثر قرار دے دیا۔

تحریری فیصلے میں عدالت نے واضح کیا کہ قانون میں ’’فیملی‘‘ کا لفظ استعمال کیا گیا ہے، جسے صرف شریکِ حیات تک محدود نہیں کیا جاسکتا۔ قواعد و ضوابط اصل قانون سے آگے نہیں بڑھ سکتے اور پنشن حکومت کی مہربانی نہیں بلکہ قانونی حق ہے۔

عدالت نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو سماعت کا مکمل موقع فراہم کرنے کے بعد 60 روز کے اندر قانون کے مطابق دوبارہ فیصلہ کیا جائے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *