Banner
Daily Sahafat Quetta
November 8, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
’پاکستان کی ہندو برادری قومی زندگی کا لازمی حصہ ہے‘، دیوالی کے موقع پر صدر اور وزیر اعظم کاخصوصی پیغامپاکستان کے انتظامی نقشے میں تبدیلی کی تجویز زیر غور، 12 صوبے اور ملک گیر ریفرنڈم کرانے پر غورغیر شادی شدہ اور طلاق یافتہ بیٹیوں کو پنشن سے محروم کرنے کے احکامات کالعدم قرارمولانا فضل الرحمان کو اگر حکومت میں حصہ ملتا تو وہ چپ کا روزہ رکھتے، گورنر کے پیپنجاب کے 2 صوبائی حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ جاریحوثیوں کا سعودی عرب میں یکے بعد دیگرے چھ فوجی حملوں کا دعویٰدیا میر بھاشا ڈیم منصوبہ، ٹھیکیدار کو کروڑوں کا فائدہ پہنچایا گیا، آڈیٹر جنرلخضدار: زیرو پوائنٹ کے قریب ٹریفک حادثہ، موٹر سائیکل سوار جاں بحقسردار منظور کاکڑ کی آغا عبداللہ جان احمدزئی کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیتیومِ علامہ اقبال: فکر، خودی اور تعمیرِ ملت کا پیغام’پاکستان کی ہندو برادری قومی زندگی کا لازمی حصہ ہے‘، دیوالی کے موقع پر صدر اور وزیر اعظم کاخصوصی پیغامپاکستان کے انتظامی نقشے میں تبدیلی کی تجویز زیر غور، 12 صوبے اور ملک گیر ریفرنڈم کرانے پر غورغیر شادی شدہ اور طلاق یافتہ بیٹیوں کو پنشن سے محروم کرنے کے احکامات کالعدم قرارمولانا فضل الرحمان کو اگر حکومت میں حصہ ملتا تو وہ چپ کا روزہ رکھتے، گورنر کے پیپنجاب کے 2 صوبائی حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ جاریحوثیوں کا سعودی عرب میں یکے بعد دیگرے چھ فوجی حملوں کا دعویٰدیا میر بھاشا ڈیم منصوبہ، ٹھیکیدار کو کروڑوں کا فائدہ پہنچایا گیا، آڈیٹر جنرلخضدار: زیرو پوائنٹ کے قریب ٹریفک حادثہ، موٹر سائیکل سوار جاں بحقسردار منظور کاکڑ کی آغا عبداللہ جان احمدزئی کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیتیومِ علامہ اقبال: فکر، خودی اور تعمیرِ ملت کا پیغام

مولانا فضل الرحمان کو اگر حکومت میں حصہ ملتا تو وہ چپ کا روزہ رکھتے، گورنر کے پی

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انہیں حکومت میں حصہ مل جاتا تو وہ چپ کا روزہ رکھتے، تاہم کبھی کبھی ثواب کا روزہ بھی رکھنا چاہیے۔

پشاور کے ایک نجی ہوٹل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا احترام کرتے ہیں، لیکن وہ حکومت میں حصہ نہ ملنے پر ناراض ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مولانا خود کہتے ہیں کہ ان کے بغیر نہ حکومت قائم ہوسکتی ہے اور نہ چل سکتی ہے، تو اب جب حکومت ان کے بغیر چل رہی ہے تو وہ واویلا کیوں کر رہے ہیں۔

گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے 13 سال کا گند 13 روز میں صاف نہیں کیا جاسکتا۔ گزشتہ حکومت کے دور میں کرپشن کے مختلف کیسز سامنے آئے ہیں جن کی مکمل تحقیقات جاری ہیں۔ ان کے مطابق حکومت چاہتی ہے کہ ملوث افراد کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہوں تاکہ کسی بے گناہ کو سزا نہ ملے۔

انہوں نے بتایا کہ صوبے میں دہشت گردوں کے خلاف انٹیلیجنس بنیادوں پر کارروائیاں جاری ہیں، تاہم فی الحال کسی بڑے پیمانے کے آپریشن کا ارادہ نہیں۔ نادرا دفتر کے سامنے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے قتل کی تحقیقات بھی کی جا رہی ہیں اور واقعے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی ہوگی۔

فیصل کریم کنڈی نے پولیو ٹیم کی بازیابی کے لیے اقدامات جاری ہونے کا بھی بتایا۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیو مہم کے دوران ورکرز کو حملوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ افغانستان میں پولیو کیسز میں اضافے کے اثرات خیبرپختونخوا تک بھی پہنچ رہے ہیں۔

صحت کے شعبے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ معیاری طبی سہولیات تک رسائی ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔ صوبے کے تمام اضلاع میں یکساں طبی سہولیات کی فراہمی، طبی اداروں کو مضبوط بنانے، جدید آلات کی فراہمی اور نوجوان ڈاکٹروں کی پیشہ ورانہ تربیت پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا نے دہشت گردی، نقل مکانی اور بدامنی جیسے چیلنجز کا سامنا کیا ہے، جس سے بنیادی عوامی خدمات کا نظام بھی متاثر ہوا۔ ان کے مطابق مضبوط اور معیاری نظامِ صحت صوبے کی ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *