Banner
Daily Sahafat Quetta
August 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسیناقلیتی طلبہ کے 2 فیصد تعلیمی کوٹے پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کی جائے، منارٹی فورم کا مطالبہفاطمہ جناحؒ کی جدوجہد، دیانت اور قومی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں، فیصل خان جمالیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسیناقلیتی طلبہ کے 2 فیصد تعلیمی کوٹے پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کی جائے، منارٹی فورم کا مطالبہفاطمہ جناحؒ کی جدوجہد، دیانت اور قومی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں، فیصل خان جمالی

کراچی رینجرز کیمپ حملہ؛ بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کے 3 دہشتگرد ہلاک، افغان خارجی گرفتار

کراچی: بھارتی پراکسی جماعت الاحرار کے دہشت گردوں نے کراچی میں پاکستان رینجرز (سندھ) کے کیمپ پر حملہ کیا، رینجرز کے چوکس جوانوں کے فوری جواب سے خوارج کے مذموم عزائم ناکام بنا دیے گئے جبکہ تین خوارج ہلاک اور ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، جو افغان شہری ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 27 جون کو کراچی میں پاکستان رینجرز (سندھ) کے کیمپ پر بھارتی پراکسی جماعت الاحرار کے خوارج نے بزدلانہ دہشت گرد حملہ کیا، حملہ آوروں نے کیمپ کے مرکزی گیٹ پر دھماکے کے بعد حفاظتی حصار کو توڑنے کی کوشش کی۔ Wildlife

رینجرز کے چوکس اور بروقت جواب سے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا گیا اور تین خارجیوں کو ہلاک اور ایک خارجی کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، زخمی خارجی ایک افغان شہری ہے۔

فائرنگ کے تبادلے کے دوران وطن کے تین بہادر سپوت شہید ہوگئے جبکہ 4 اہلکار زخمی ہوئے، علاقے میں کسی بھی دوسرے ہندوستانی اسپانسرڈ خارجی کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہیں۔

سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے وژن ’’عزم استحکام‘‘ کے تحت انسداد دہشت گردی مہم ملک کے تحت غیر ملکی اسپانسرڈ دہشت گردی کے خطرے کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

ترجمان کے مطابق پاکستان اپنے جوانوں کی شہادت کا بدلہ لینے کے لیے اس حملے کے مرتکب افراد کے خلاف انتقامی کارروائی کرے گا۔

آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے شہید اہلکاروں کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے، یہ قربانیاں قوم کی ہر قیمت پر حفاظت کے ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کراچی میں پاکستان رینجرز (سندھ) کے کیمپ پر بھارتی پراکسی جماعت الاحرار کے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے پاکستان رینجرز کے تین جوانوں کو خراجِ عقیدت اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ GeographicReference

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم اپنے بہادر سپاہیوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی، بیرونی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد عناصر کے مذموم عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کراچی میں پاکستان رینجرز (سندھ) کے کیمپ پر فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے کو ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان رینجرز کے جوانوں نے فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنا کر ایک بار پھر اپنی پیشہ ورانہ صلاحیت، بہادری اور فرض شناسی کا مظاہرہ کیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھی کراچی میں پاکستان رینجرز سندھ کے کیمپ پر بھارتی پراکسی کے دہشتگردوں کے حملے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے خوارجیوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے وطن کے 3 سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *