Banner
Daily Sahafat Quetta
July 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ کے ترقیاتی منصوبوں اور ٹریفک نظام سے متعلق بلوچستان ہائیکورٹ کے اہم احکاماتپانی ، نعمت بھی ، ذمہ داری بھی۔۔۔پاکستان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد کیلئے فریقین سے رابطے میں ہے ،ترجمان دفتر خارجہڈی آئی خان ، پولیس لائنز کے مال خانے میں دھماکا ، بم ڈسپوزل اسکواڈ کے انچارج زخمیجنگل کی حکمرانی اور تماشائی سیاست کا المیہقلات خالق آباد بازار ایک ہفتے بعد دوبارہ کھل گیا، تجارتی سرگرمیاں بحالتربت سے ملنے والی 6 لاشیں مغوی مزدوروں کی نکلیں، بابر یوسفزئیرفیع اللہ کی ہمت اور حوصلہ پوری قوم کے نوجوانوں کے لیے مثال ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستانبلوچستان کے ضلع تربت میں لرزہ خیز وقوعہ 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمدلاہور میں گھر کی چھت گر گئی ، 9 افراد جاں بحق ، 3 زخمیکوئٹہ کے ترقیاتی منصوبوں اور ٹریفک نظام سے متعلق بلوچستان ہائیکورٹ کے اہم احکاماتپانی ، نعمت بھی ، ذمہ داری بھی۔۔۔پاکستان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد کیلئے فریقین سے رابطے میں ہے ،ترجمان دفتر خارجہڈی آئی خان ، پولیس لائنز کے مال خانے میں دھماکا ، بم ڈسپوزل اسکواڈ کے انچارج زخمیجنگل کی حکمرانی اور تماشائی سیاست کا المیہقلات خالق آباد بازار ایک ہفتے بعد دوبارہ کھل گیا، تجارتی سرگرمیاں بحالتربت سے ملنے والی 6 لاشیں مغوی مزدوروں کی نکلیں، بابر یوسفزئیرفیع اللہ کی ہمت اور حوصلہ پوری قوم کے نوجوانوں کے لیے مثال ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستانبلوچستان کے ضلع تربت میں لرزہ خیز وقوعہ 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمدلاہور میں گھر کی چھت گر گئی ، 9 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی 2 اہم کارروائیاں، فتنۃ الہندوستان کے 8 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی: بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی 2 اہم کارروائیوں میں فتنۃ الہندوستان کے 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے اضلاع خاران اور مستونگ میں 25 اور 26 جون کو انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر 2 تیز رفتار کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ گروہ ’فتنۃ الہندوستان‘ سے تعلق رکھنے والے 8 دہشت گرد ہلاک کر دیے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق 25 جون کو ضلع خاران میں دہشت گردوں کے ایک گروہ کی نقل و حرکت کی خفیہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی۔ مؤثر اور مہارت سے کیے گئے اس آپریشن کے نتیجے میں بھارتی پراکسی ’فتنۃ الہندوستان‘ سے تعلق رکھنے والے 3 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 26 جون کو ضلع مستونگ میں ممکنہ خودکش بمبار کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کیا گیا اور کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا ، جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد خودکش بمبار سمیت 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

سیکیورٹی فورسز کی ان کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، دیسی ساختہ دھماکا خیز مواد (آئی ای ڈیز) اور ان کے زیر استعمال موٹرسائیکلیں بھی برآمد کر لی گئیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

بیان کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کی وفاقی ایپکس کمیٹی سے منظور شدہ وژن ’عزمِ استحکام‘ کے تحت پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک اپنی انسداد دہشت گردی مہم پوری شدت سے جاری رکھیں گے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *