Banner
Daily Sahafat Quetta
November 3, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
حاجی محمد مالک کی خدمات کو خراجِ عقیدت، محترمہ نصرت سلیم سے تعزیتی ملاقاتہیلتھ ایڈوائزر خیبرپختونخوا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نگار جوہر نے ہیلتھ سیکرٹری کے ہمراہ خیبر انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ اینڈ چلڈرن ہسپتال کا خصوصی دورہحضرت پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہ ایک معروف صوفی بزرگ اور مذہبی شخصیت ہیںنوجوانوں کو روزگار کی فراہمینیلسن منڈیلاایران کے جزیرہ قشم پر امریکی حملے کی خبر کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا ہوگیامسٹر پتلو کے پروگرام کے اجازت نامے کی اصل شرائط سامنے آگئیں، انتظامیہ کی غفلت پر سوالاتٹرمپ کا ایران سے معاہدے کا عندیہ، مگر ایک گھنٹے میں جوہری تنصیب پر حملے کی دھمکی بھی دے دیبیوی کو آگ لگانے کے الزام میں انٹیلی جنس بیورو کے ملازم کی اپیل خارجایک سال میں قوم پر واجب الادا قرض میں 6210 ارب روپے کا اضافہحاجی محمد مالک کی خدمات کو خراجِ عقیدت، محترمہ نصرت سلیم سے تعزیتی ملاقاتہیلتھ ایڈوائزر خیبرپختونخوا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نگار جوہر نے ہیلتھ سیکرٹری کے ہمراہ خیبر انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ اینڈ چلڈرن ہسپتال کا خصوصی دورہحضرت پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہ ایک معروف صوفی بزرگ اور مذہبی شخصیت ہیںنوجوانوں کو روزگار کی فراہمینیلسن منڈیلاایران کے جزیرہ قشم پر امریکی حملے کی خبر کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا ہوگیامسٹر پتلو کے پروگرام کے اجازت نامے کی اصل شرائط سامنے آگئیں، انتظامیہ کی غفلت پر سوالاتٹرمپ کا ایران سے معاہدے کا عندیہ، مگر ایک گھنٹے میں جوہری تنصیب پر حملے کی دھمکی بھی دے دیبیوی کو آگ لگانے کے الزام میں انٹیلی جنس بیورو کے ملازم کی اپیل خارجایک سال میں قوم پر واجب الادا قرض میں 6210 ارب روپے کا اضافہ

بی وائی سی رہنماؤں کو سزائیں انصاف کی نفی ہیں، سید صادق آغا

بی وائی سی رہنماؤں کو سزائیں انصاف کی نفی ہیں، سید صادق آغا
یک طرفہ کورٹ ٹرائل میں اتنی سنگین سزاؤں کا فیصلہ سمجھ سے بالاتر ہے۔صوبائی سنئیر نائب صدر
اس فیصلے سے بلوچستان کے حالات مزید سنگین ہونے کا خدشہ ہے۔تحریک انصاف بلوچستان
کوئٹہ : پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سینئر نائب صدر اور معروف قبائلی شخصیت سید صادق آغا نے بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کے رہنماؤں کو سنائی جانے والی عمر قید کی سزاؤں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ انصاف کے تقاضوں، آئینی اصولوں اور بنیادی انسانی حقوق کے منافی دکھائی دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے حساس مقدمات میں شفاف، غیر جانبدار اور مکمل قانونی تقاضوں کے مطابق کارروائی ناگزیر ہوتی ہے تاکہ انصاف ہوتا ہوا بھی نظر آئے۔سید صادق آغا نے اپنے بیان میں کہا کہ یک طرفہ کورٹ ٹرائل کے تاثر کے تحت اتنی سنگین سزاؤں کا سنایا جانا عوامی حلقوں میں متعدد سوالات کو جنم دے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جمہوری معاشروں میں اختلاف رائے کو برداشت کرنا اور سیاسی و سماجی مسائل کو مذاکرات اور افہام و تفہیم کے ذریعے حل کرنا ریاستی دانشمندی کا تقاضا ہوتا ہے۔ سخت فیصلوں سے مسائل کے حل کے بجائے پیچیدگیاں بڑھنے کا اندیشہ رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان پہلے ہی مختلف سیاسی، معاشی اور سماجی چیلنجز سے دوچار ہے، ایسے حالات میں ایسے فیصلے صوبے کے حالات کو مزید کشیدہ اور سنگین بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر عوامی احساسات اور سیاسی حقائق کو نظر انداز کیا گیا تو اس کے دور رس اثرات مرتب ہو سکتے ہیں جن کا نقصان پورے صوبے کو اٹھانا پڑے گا۔ پی ٹی آئی بلوچستان کے صوبائی سینئر نائب صدر نے وفاقی اور صوبائی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے مفاہمت، مذاکرات اور سیاسی عمل کو فروغ دیں اور ایسے اقدامات سے گریز کریں جو عوام میں مزید بے چینی اور اضطراب کا باعث بنیں۔ انہوں نے کہا کہ پائیدار امن، سیاسی استحکام اور قومی یکجہتی صرف انصاف، آئین کی بالادستی اور عوامی اعتماد کی بحالی کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ سید صادق آغا نے کہا کہ بلوچستان کے عوام امن، ترقی اور سیاسی استحکام کے خواہاں ہیں، لہٰذا تمام متعلقہ فریقین کو بردباری، تحمل اور جمہوری روایات کے مطابق مسائل کے حل کی جانب پیش قدمی کرنی چاہیے تاکہ صوبے میں دیرپا امن اور ہم آہنگی کی فضا قائم ہو سکے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *