Banner
Daily Sahafat Quetta
September 16, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
زیارت کراس پر ٹول پلازہ قائم، ٹرانسپورٹرز سے ٹیکس وصولی شروعکوئٹہ میں بھکاریوں کی آڑ میں جرائم کی شکایات، شہریوں میں تشویشحبیب اللہ عارف کو کمشنر مردان ڈویژن چارج سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،اکرام الدینمعروف پاکستانی کاروباری شخصیت عبد الرسول بھٹی پی ایف یو جے ملائشیا چیپٹر کے چیئرمین منتخبتربت: مرکزی انجمن تاجران کیچ رجسٹرڈ کا جنرل باڈی اجلاس، بارڈر مسائل پر تشویشسیاسی جماعتوں کے لانگ مارچ، اسلام آباد میں سیکیورٹی سخت، ڈی چوک پر کنٹینرز پہنچا دیے گئےوڈھ میں مسلح افراد کا کیمپ پر حملہ، پولیس اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحقمرکزِ اسلام کا حیران کن تاریخی سوانحادراک کی سیاست،پروپیگنڈے کے دور میں حقیقت اور ادراک کی جنگنئے صوبے- لفظی جنگ کا حل اور وسائل کا سوالزیارت کراس پر ٹول پلازہ قائم، ٹرانسپورٹرز سے ٹیکس وصولی شروعکوئٹہ میں بھکاریوں کی آڑ میں جرائم کی شکایات، شہریوں میں تشویشحبیب اللہ عارف کو کمشنر مردان ڈویژن چارج سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،اکرام الدینمعروف پاکستانی کاروباری شخصیت عبد الرسول بھٹی پی ایف یو جے ملائشیا چیپٹر کے چیئرمین منتخبتربت: مرکزی انجمن تاجران کیچ رجسٹرڈ کا جنرل باڈی اجلاس، بارڈر مسائل پر تشویشسیاسی جماعتوں کے لانگ مارچ، اسلام آباد میں سیکیورٹی سخت، ڈی چوک پر کنٹینرز پہنچا دیے گئےوڈھ میں مسلح افراد کا کیمپ پر حملہ، پولیس اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحقمرکزِ اسلام کا حیران کن تاریخی سوانحادراک کی سیاست،پروپیگنڈے کے دور میں حقیقت اور ادراک کی جنگنئے صوبے- لفظی جنگ کا حل اور وسائل کا سوال

انجینئر ندیم پانیزئی کی شاندار خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی


انجینئر ندیم پانیزئی کی شاندار خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی
پشین میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور عوامی مسائل کے حل کیلئے ان کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔ عوامی حلقے
سیاسی، سماجی، قبائلی حلقوں اور عوام کا انجینئر ندیم پانیزئی کی بہترین کارکردگی پر خراجِ تحسین
پشین: ضلع پشین کے سیاسی، سماجی، قبائلی رہنماؤں، منتخب نمائندوں، معتبرین، عوامی حلقوں اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پشین کے سابق ایگزیکٹو انجینئر انجینئر ندیم پانیزئی کی ضلع پشین میں خدمات کو زبردست الفاظ میں سراہتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی تعیناتی کے دوران عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی، واٹر سپلائی اسکیموں کی بہتری، عوامی مسائل کے فوری حل اور محکمے کی کارکردگی کو مؤثر بنانے کیلئے قابلِ قدر خدمات انجام دیں۔ انھوں نے کہا کہ
انجینئر ندیم پانیزئی نے ہمیشہ عوامی مفاد کو ترجیح دی اور شہری و دیہی علاقوں میں پانی کی فراہمی کے منصوبوں کی نگرانی کرتے ہوئے عوامی مشکلات کے ازالے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے۔ان کی قیادت میں محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نے متعدد مسائل کے حل اور واٹر سپلائی نظام کی بہتری کیلئے مؤثر کردار ادا کیا جس سے ہزاروں افراد مستفید ہوئے۔سیاسی، سماجی اور قبائلی حلقوں کے مطابق انجینئر ندیم پانیزئی ایک ذمہ دار، دیانتدار، فرض شناس اور عوام دوست افسر کے طور پر اپنی شناخت رکھتے ہیں۔ انہوں نے اپنے فرائض کی انجام دہی میں میرٹ، شفافیت اور عوامی خدمت کے اصولوں کو ہمیشہ مقدم رکھا اور عوامی شکایات کے ازالے کیلئے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے رکھے۔ رمضان المبارک سمیت مختلف اوقات میں پانی کی مسلسل فراہمی اور واٹر سپلائی اسکیموں کی مؤثر نگرانی کیلئے انجینئر ندیم پانیزئی کی خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔ حالیہ برسوں میں مختلف آبی منصوبوں اور واٹر سپلائی نظام کی بحالی کیلئے ان کی کوششیں عوام کے ذہنوں میں ہمیشہ محفوظ رہیں گی۔ عوامی، سیاسی، سماجی اور قبائلی حلقوں نے انجینئر ندیم پانیزئی کی نئی تعیناتی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ جہاں بھی خدمات انجام دیں گے، اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور عوام دوست طرزِ عمل سے کامیابیوں کی نئی مثالیں قائم کریں۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *