Banner
Daily Sahafat Quetta
July 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جنرل سید عامر رضا کو نشانِ امتیاز (ملٹری) دینے کی منظوریاے ٹی سی کوئٹہ کا فیصلہ، سردار اختر مینگل کے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ کالعدم قرارکوئٹہ، کان حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 32 ہوگئی، صدر،وزیر اعظم کا اظہار افسوسدہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دیامن بورڈ نے حماس کے غیر مسلح ہونے اور اسرائیلی فوج کے انخلاء کا معاہدہ کر لیا، صدر ٹرمپموسیٰ خیل: 4 کلومیٹر سڑک کی تعمیر و مرمت کا 5.97 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریجمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟جنرل سید عامر رضا کو نشانِ امتیاز (ملٹری) دینے کی منظوریاے ٹی سی کوئٹہ کا فیصلہ، سردار اختر مینگل کے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ کالعدم قرارکوئٹہ، کان حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 32 ہوگئی، صدر،وزیر اعظم کا اظہار افسوسدہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دیامن بورڈ نے حماس کے غیر مسلح ہونے اور اسرائیلی فوج کے انخلاء کا معاہدہ کر لیا، صدر ٹرمپموسیٰ خیل: 4 کلومیٹر سڑک کی تعمیر و مرمت کا 5.97 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریجمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟

بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے جاپانی اسکالرشپس اہم پیش رفت ثابت ہوں گی، گورنر بلوچستان


کراچی(خ ن )گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے سندھ کے دارالحکومت کراچی میں جاپان کے قائمقام قونصل جنرل (Mr. Takahiro Tamura) سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور جاپان کے باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے، خطے کی تازہ ترین سیاسی معاشی صورتحال اور نوجوانوں کیلئے تعلیم، سولر انرجی آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور جدید ٹیکنالوجی میں نئے مواقع فراہم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے ہائیر ایجوکیشن، صحت، انسانی وسائل کی ترقی، تکنیکی تعاون اور سوشو اکنامک ترقی میں جاپان کی بھرپور مدد و تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے صوبہ کی پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں میں اسٹوڈنٹس کو سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، زراعت اور پبلک ایڈمنسٹریشن میں 20 سالانہ اسکالرشپ فراہم کرنے سے ہمارے نوجوانوں کو معاشی طور پر خودمختار بنانے میں مدد دیگی۔ انہوں نے روزگار کے نئے مواقعوں اور جدید مہارتوں کو فروغ دینے کیلئے تکنیکی اور پروفیشنل ٹریننگ پروگرامز کیلئے جاپان سے تعاون اور رہنمائی فراہم کرنے پر زور دیا۔ مزید برآں، گورنر نے سرکاری یونیورسٹیوں کے مستحق طلباء کی معاونت کیلئے ایمبیسیڈر اسکالرشپ کو بڑھانے کی تجویز پیش کی۔ گورنر مندوخیل نے بیوٹمز یونیورسٹی ژوب کیمپس، یونیورسٹی آف لورالائی اور میر چاکرخان رند یونیورسٹی سبی میں سولر انرجی کے منصوبوں میں جاپان کی دلچسپی پر بھی شکریہ ادا کیا۔ مذکورہ کیمپسز کے روایتی بجلی کے نظام کو جدید سولر انرجی پر منتقل کرنے سے آپریشنل اخراجات کم ہونگے۔ صوبائی حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے گورنر مندوخیل نے جاپانی وفد کو مستقبل میں حفاظت کیلئے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے تعلیمی رسائی، جدید تکنیکی مہارتوں اور قابل تجدید توانائی کے حل میں جاپان کی شراکت داری کو جاری رکھنے پر زور دیا جو بلوچستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے بہت ضروری ہیں

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *