Banner
Daily Sahafat Quetta
October 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
انصاف لائرز فورم آئین کی بالادستی کےلئے جدوجہد جاری رکھے گا، عبدالحکیم زرینذوق، شوق اور تجسس زندگی کے تین چراغعبیرہ ضیاء نے پیرس میں گلوبل یوتھ فیسٹیول 2026 میں پاکستان کی نمائندگی کیINVITATION FOR BIDS: DAB/AB NO.491/30-10-2026گھر گرانے کے نوٹس کے بعد گارڈ روم مسمار کرنے کی دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں، کامران مرتضیٰکوئٹہ پولیس نے کم عمر لڑکوں کو بلیک میل کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا31 اکتوبر کو سریاب میں عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس منعقد ہوگی، جمعیت علماء اسلاماسلام کے عادلانہ نظام کا نفاذ قومی و عالمی چیلنجز کا حل ہے، مولانا عبدالقادر لونیجمعیت علماء اسلام نظریاتی کے اختر آباد، بروری زون کے تنظیمی انتخابات مکملپولیو ویکسینیشن مہم میں بھرپور شرکت کی اپیل، صحت مند بچے اور محفوظ مستقبل ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، صفدر خان باغیانصاف لائرز فورم آئین کی بالادستی کےلئے جدوجہد جاری رکھے گا، عبدالحکیم زرینذوق، شوق اور تجسس زندگی کے تین چراغعبیرہ ضیاء نے پیرس میں گلوبل یوتھ فیسٹیول 2026 میں پاکستان کی نمائندگی کیINVITATION FOR BIDS: DAB/AB NO.491/30-10-2026گھر گرانے کے نوٹس کے بعد گارڈ روم مسمار کرنے کی دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں، کامران مرتضیٰکوئٹہ پولیس نے کم عمر لڑکوں کو بلیک میل کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا31 اکتوبر کو سریاب میں عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس منعقد ہوگی، جمعیت علماء اسلاماسلام کے عادلانہ نظام کا نفاذ قومی و عالمی چیلنجز کا حل ہے، مولانا عبدالقادر لونیجمعیت علماء اسلام نظریاتی کے اختر آباد، بروری زون کے تنظیمی انتخابات مکملپولیو ویکسینیشن مہم میں بھرپور شرکت کی اپیل، صحت مند بچے اور محفوظ مستقبل ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، صفدر خان باغی

عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے ،سرفراز بگٹی


کوئٹہ(خ ن )وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس پیر کو یہاں چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا اجلاس میں محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام، جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی سمیت دیگر انتظامات پر تفصیلی غور کیا گیا اجلاس کو محکمہ داخلہ کی جانب سے محرم الحرام کے دوران قیام امن کے لیے کیے گئے انتظامات اور سیکیورٹی پلان پر جامع بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ 9 اور 10 محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے ایمرجنسی رسپانس پلان تیار کر لیا گیا ہے جبکہ متعلقہ سیکیورٹی آرڈرز بھی جاری کر دیے گئے ہیں صوبے کے 11 اضلاع کو انتہائی حساس جبکہ 6 اضلاع کو حساس قرار دیا گیا ہے جہاں سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کا قیام ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ ادارے باہمی رابطے، مو¿ثر ہم آہنگی اور پیشہ ورانہ انداز میں فرائض انجام دیتے ہوئے سیکیورٹی پلان پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی کے لیے پیشگی اقدامات، مو¿ثر نگرانی اور فوری ردعمل کے نظام کو فعال رکھا جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کا بروقت تدارک کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران باہمی ہم آہنگی، رواداری اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے تمام مکاتب فکر کے علماء، مشائخ اور اکابرین کا کردار نہایت اہم ہے اور ان کا تعاون قابل قدر ہے میر سرفراز بگٹی نے واضح کیا کہ امن خراب کرنے، اشتعال انگیزی پھیلانے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ عوام کو پرامن ماحول کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اور سیکیورٹی انتظامات میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اجلاس میں صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو، وزیر اعلیٰ بلوچستان کے معاون شاہد رند، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات، انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان محمد طاہر خان، اسپیشل سیکرٹری داخلہ عبدالسلام اچکزئی، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز حسین گورایہ سمیت متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *