Banner
Daily Sahafat Quetta
July 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جمعیت علماء اسلام شہداء کی جماعت ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبی آئی ایس پی کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہ کیا جائے، بے بنیاد الزامات پر قانونی کارروائی ہوگی: ترجمانایف ایف سی نے 30 جون 2026 کو ختم ہونے والی دوسری سہ ماہی کے نتائج کا اعلان کر دیاروٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے کرنل نواب علی اور کرنل محمد اسد کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیادریائے سندھ میں پانی کی سطح میں تیزی سے اضافہ، گڈو پر درمیانے اور سکھر پر نچلے درجے کا سیلاب برقرارسکھر: موٹر وے پر مشترکہ کارروائی، بھاری مقدار میں جدید اسلحہ برآمد، دو مبینہ اسمگلر گرفتارسردار امیر بخش بھٹو سے انتقال پر چوتھے روز بھی تعزیت کا سلسلہ جاریپانی کے تنازعےپی ایس او سمیت آئل کی بڑی کمپنیوں کا اربوں روپے کا فراڈ پکڑا گیابجلی بلوں پر ٹیکس کی مد میں عوام سے 476 ارب روپے وصولی کا انکشافجمعیت علماء اسلام شہداء کی جماعت ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبی آئی ایس پی کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہ کیا جائے، بے بنیاد الزامات پر قانونی کارروائی ہوگی: ترجمانایف ایف سی نے 30 جون 2026 کو ختم ہونے والی دوسری سہ ماہی کے نتائج کا اعلان کر دیاروٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے کرنل نواب علی اور کرنل محمد اسد کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیادریائے سندھ میں پانی کی سطح میں تیزی سے اضافہ، گڈو پر درمیانے اور سکھر پر نچلے درجے کا سیلاب برقرارسکھر: موٹر وے پر مشترکہ کارروائی، بھاری مقدار میں جدید اسلحہ برآمد، دو مبینہ اسمگلر گرفتارسردار امیر بخش بھٹو سے انتقال پر چوتھے روز بھی تعزیت کا سلسلہ جاریپانی کے تنازعےپی ایس او سمیت آئل کی بڑی کمپنیوں کا اربوں روپے کا فراڈ پکڑا گیابجلی بلوں پر ٹیکس کی مد میں عوام سے 476 ارب روپے وصولی کا انکشاف

ترقیاتی منصوبوں میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، انجینئر ندیم پانیزئی

ترقیاتی منصوبوں میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، انجینئر ندیم پانیزئی
عوامی مفاد کے منصوبوں پر کوئی مداخلت برداشت نہیں ھوگا، پانی کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ایکسین پشین
صوبائی وزیر سردار عبدالرحمان کھیتران اور سیکرٹری محمد ہاشم غلزئی عوام کو پانی کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔
پشین : ایکسین محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پشین انجینئر ندیم پانیزئی نے واضح کیا ہے کہ جاری ترقیاتی منصوبوں میں کسی قسم کی کوتاہی، غفلت یا غیر ضروری مداخلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور عوامی مفاد کے منصوبوں پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع پشین میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کے معائنے کے موقع پر متعلقہ حکام، انجینئرز اور عملے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انجینئر ندیم پانیزئی نے کہا کہ پینے کا صاف پانی ہر شہری کی بنیادی ضرورت اور قدرتی حق ہے، جس کی فراہمی حکومت کی اولین ذمہ داریوں میں شامل ہے۔ محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ عوام کو صاف اور محفوظ پانی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل، معیار کی پابندی اور شفافیت پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ عوام کو ان منصوبوں کے ثمرات جلد از جلد میسر آسکیں۔ انہوں نے متعلقہ افسران اور ٹھیکیداروں کو ہدایت کی کہ منصوبوں میں معیار، رفتار اور شفافیت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے اور تمام کام مقررہ وقت کے اندر مکمل کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ عوامی وسائل عوام کی امانت ہیں، اس لئے ترقیاتی منصوبوں میں بدعنوانی، سستی یا غیر ذمہ داری کسی صورت قابل قبول نہیں ہوگی۔ ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پشین نے کہا کہ صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سردار عبدالرحمان کھیتران اور صوبائی سیکرٹری محمد ہاشم غلزئی کی ہدایات اور وژن کے مطابق محکمہ صوبے کے دور دراز علاقوں تک پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کی کامیابی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور اس سلسلے میں تمام متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں نبھا رہے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوامی خدمت کے مشن کو جاری رکھتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کی موثر نگرانی کی جائے گی اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے تاکہ عوام کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لائی جا سکے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *