Banner
Daily Sahafat Quetta
September 15, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بہترین صحافی بینش بخش بلوچ میرا آئیڈیلکوئٹہ: محکمہ مواصلات و تعمیرات نے 5 ہزار غیر ضروری اسامیاں ختم کردیںمحکمہ جنگلات بلوچستان میں نوکریوں کی فروخت اور بھرتیوں کی منسوخی کی خبر جعلی قرارجھل مگسی میں ریسٹ ہاؤس اور تھانے پر مسلح افراد کا حملہسیاست کی اصل عظمت اقتدار نہیں عوام کا اعتماد اور خدمت ہے، گورنر جعفر خان مندوخیلعوام نے اعتماد کرکے اسمبلی بھیجا انکی توقعات کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے، شعیب نوشیروانیجمہوریت عوامی شمولیت اور بنیادی حقوق کے تحفظ سے مضبوط ہوتی ہے، سردارزادہ فیصل خان جمالیعوامی شکایات کے حل میں تاخیر قبول نہیں، کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچسبی کے علاقے سے نامعلوم شخص کی گولیوں سے چھلنی نعش برآمدکندھ کوٹ میں خونی قبائلی تنازعات کے خلاف امن مارچبہترین صحافی بینش بخش بلوچ میرا آئیڈیلکوئٹہ: محکمہ مواصلات و تعمیرات نے 5 ہزار غیر ضروری اسامیاں ختم کردیںمحکمہ جنگلات بلوچستان میں نوکریوں کی فروخت اور بھرتیوں کی منسوخی کی خبر جعلی قرارجھل مگسی میں ریسٹ ہاؤس اور تھانے پر مسلح افراد کا حملہسیاست کی اصل عظمت اقتدار نہیں عوام کا اعتماد اور خدمت ہے، گورنر جعفر خان مندوخیلعوام نے اعتماد کرکے اسمبلی بھیجا انکی توقعات کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے، شعیب نوشیروانیجمہوریت عوامی شمولیت اور بنیادی حقوق کے تحفظ سے مضبوط ہوتی ہے، سردارزادہ فیصل خان جمالیعوامی شکایات کے حل میں تاخیر قبول نہیں، کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچسبی کے علاقے سے نامعلوم شخص کی گولیوں سے چھلنی نعش برآمدکندھ کوٹ میں خونی قبائلی تنازعات کے خلاف امن مارچ

جے یو آئی کوئٹہ رہنماؤں کے درمیان اختلافات ختم، باہمی اتحاد کا اظہار


جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری حافظ شبیر احمد مدنی اور جمعیت علمائے اسلام ضلع کوہٹہ کے سابق سیکرٹری اطلاعات ونجم المدارس کے امیر مولانا محمد طاہر توحیدی کے درمیان چند روز قبل پیدا ہونے والی تلخ کلامی کو باہمی افہام و تفہیم اور معزز ثالثین کی کوششوں سے خوش اسلوبی کے ساتھ ختم کر دیا گیا۔
اس موقع پر تاجر اتحاد بلوچستان رجسٹرڈ کے مرکزی صدر سید محمد حیدر آغا، ملک غلام قادر لہڑی، مرکزی جنرل سیکریٹری حاجی میر سعداللہ لہڑی، نجیب خان بڑیچ، جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے نائب امیر شیخ مولانا عبدالاحد ولوی فضل الرحمن قریشی، سید رحیم آغا، مولانا محمد ابراہیم قریشی، مولانا عطاء محمد مینگل، مولانا شانور، مولانا الٰہی بخش نجم المدارس یونٹ کلی چلتن رہیسانی ہزار گنجی کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر ظفر اللہ جتک ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا مفتی دین محمد اور مولانا امین اللہ امین اور دیگر معززین موجود تھے معزز ثالثین کی کاوشوں سے دونوں رہنماؤں کے درمیان پیدا ہونے والی غلط فہمیاں دور ہو گئیں۔ بعد ازاں حاجی میر سعداللہ لہڑی کی رہائش گاہ پر حافظ شبیر احمد مدنی اور مولانا محمد طاہر توحیدی نے ایک دوسرے سے بغل گیر ہو کر بھائی چارے، اتحاد، یکجہتی اور باہمی احترام کے جذبے کا اظہار کیا شرکاء نے اس خوشگوار پیش رفت کو دینی، سماجی اور تنظیمی حلقوں کے لیے نیک شگون قرار دیتے ہوئے کہا کہ اختلافات کو بات چیت، برداشت اور افہام و تفہیم کے ذریعے حل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے اتفاق و اتحاد کے فروغ اور جماعتی نظم و ضبط کو مزید مضبوط بنانے پر بھی زور دیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *