Banner
Daily Sahafat Quetta
September 15, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
اختیارات کے استعمال میں آئین کو ہرصورت مقدم رکھا جائے، چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالتملک میں سیلاب کا الرٹ جاری، دریاؤں، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہپاکستان اور لبنان کا دہشتگردی، منشیات اور سائبر کرائم کیخلاف تعاون بڑھانے پر اتفاقحاجی عبد الواحد لالا بقضائے الٰہی انتقال کر گئے،نمازِ جنازہ آج ادا ہوگیجنگِ ستمبر کا 15واں روز؛ پاک فوج کی زبردست مزاحمت، بھارت پسپاشدید بارشیں اور ممکنہ سیلاب؛ وزیراعظم کی تمام اداروں کو تیار رہنے کی ہدایتخمیس مشیط، ابہا اور طائف پر میزائل و ڈرون حملے، 13 افراد زخمیقلات میں مسلح افراد نے شاہراہ بند کرکے چار ڈرائیور اغوا کرلیےعقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے جمعیت علماء اسلام سیسہ پلائی دیوار ہے، حافظ حمد اللہایک شام رائٹرز گلڈ آف اسلام کے ناماختیارات کے استعمال میں آئین کو ہرصورت مقدم رکھا جائے، چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالتملک میں سیلاب کا الرٹ جاری، دریاؤں، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہپاکستان اور لبنان کا دہشتگردی، منشیات اور سائبر کرائم کیخلاف تعاون بڑھانے پر اتفاقحاجی عبد الواحد لالا بقضائے الٰہی انتقال کر گئے،نمازِ جنازہ آج ادا ہوگیجنگِ ستمبر کا 15واں روز؛ پاک فوج کی زبردست مزاحمت، بھارت پسپاشدید بارشیں اور ممکنہ سیلاب؛ وزیراعظم کی تمام اداروں کو تیار رہنے کی ہدایتخمیس مشیط، ابہا اور طائف پر میزائل و ڈرون حملے، 13 افراد زخمیقلات میں مسلح افراد نے شاہراہ بند کرکے چار ڈرائیور اغوا کرلیےعقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے جمعیت علماء اسلام سیسہ پلائی دیوار ہے، حافظ حمد اللہایک شام رائٹرز گلڈ آف اسلام کے نام

بی ایم سی ہسپتال میں مبینہ غفلت، نوجوان جاں بحق

بولان میڈیکل کمپلیکس (بی ایم سی) ہسپتال میں مبینہ طور پر ڈاکٹرز اور طبی عملے کی عدم موجودگی کے باعث ایک نوجوان کے جاں بحق ہونے کی اطلاع سامنے آئی ہے۔

لواحقین کے مطابق مریض کو بروقت طبی امداد فراہم نہیں کی جا سکی، جس کے باعث وہ جانبر نہ ہو سکا۔ واقعے کے بعد ایک شہری نے ویڈیو ریکارڈ کرکے سوشل میڈیا پر شیئر کی اور متعلقہ اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

متوفی کے لواحقین نے ہسپتال کے انتظامی امور پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر کسی قسم کی غفلت ثابت ہو تو ذمہ دار افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔

عوامی حلقوں نے بھی اس واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو بروقت علاج اور بنیادی طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ مستقبل میں ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔

نوٹ: واقعے سے متعلق الزامات لواحقین اور شہریوں کی جانب سے سامنے آئے ہیں، جبکہ ہسپتال انتظامیہ یا متعلقہ حکام کا مؤقف تاحال سامنے نہیں آیا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *