Banner
Daily Sahafat Quetta
August 4, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پاکستان کو بجلی کی پیداوار نہیں، مؤثراستعمال اور اسٹوریج کا چیلنج درپیش ہے، وزیر توانائیموجودہ نظام بہترین ہے، مسائل کی وجہ آئین پر عمل نہ کرنا ہے، رانا ثنا اللہایران کے پاس آخری موقع ہے، معاہدہ کرلے ورنہ پچھتائے گا؛ ٹرمپ کی دھمکیپاکستان کی چین کو ایک ارب30 کروڑ ڈالر کی ری فنانسنگ کیلئے باضابطہ درخواستلکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاکحکومت بلوچستان نے گزشتہ مالی سال کے دوران ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کا مقررہ ہدف کامیابی سے حاصل کر لیاکوئٹہ،سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن کی سابق اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈوکیٹ کے گھر آمدگنداواہ: چہلم حضرت امام حسینؑ کا مرکزی ماتمی جلوس سخت سیکیورٹی میں برآمدبلوچستان کا ایک چہرہ یہ بھی ہےضلع کیچ میں بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو ترقیاتی فنڈز اور عوامی توقعاتپاکستان کو بجلی کی پیداوار نہیں، مؤثراستعمال اور اسٹوریج کا چیلنج درپیش ہے، وزیر توانائیموجودہ نظام بہترین ہے، مسائل کی وجہ آئین پر عمل نہ کرنا ہے، رانا ثنا اللہایران کے پاس آخری موقع ہے، معاہدہ کرلے ورنہ پچھتائے گا؛ ٹرمپ کی دھمکیپاکستان کی چین کو ایک ارب30 کروڑ ڈالر کی ری فنانسنگ کیلئے باضابطہ درخواستلکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاکحکومت بلوچستان نے گزشتہ مالی سال کے دوران ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کا مقررہ ہدف کامیابی سے حاصل کر لیاکوئٹہ،سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن کی سابق اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈوکیٹ کے گھر آمدگنداواہ: چہلم حضرت امام حسینؑ کا مرکزی ماتمی جلوس سخت سیکیورٹی میں برآمدبلوچستان کا ایک چہرہ یہ بھی ہےضلع کیچ میں بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو ترقیاتی فنڈز اور عوامی توقعات

رینجرز کس نے بلائی؟ آزاد کشمیر حکومت وضاحت کرے،حافظ حمداللہ


جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی رہنماسینیٹر مولانا حافظ حمداللہ نے کہا کہ اگر آزاد جموں کشمیر کے وزیراعظم یہ کہہ رہے ہیں کہ رینجرز انہوں نے طلب نہیں کی تو پھر قوم کو بتایا جائے کہ رینجرز کس نے بلائی اور کس اختیار کے تحت بلائی گئی؟ اگر واقعی یہ اقدام وزیراعظم کی اجازت اور مرضی کے بغیر کیا گیا ہے تو یہ آزاد کشمیر کے انتظامی و آئینی اختیارات پر ایک سنگین سوالیہ نشان ہے، ایسی صورت میں وزیراعظم کو اپنی پوزیشن واضح کرنی چاہیے تھی یا پھر وزارتِ عظمیٰ کے منصب پر برقرار رہنے کے بجائے استعفیٰ دینا چاہیے تھا۔ انہوں نے یہ بات آزاد کشمیر کے علاقے رنگلہ کالج گراؤنڈ میں منعقدہ عظیم الشان ختمِ نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر جمعیت علماء اسلام آزاد کشمیر کے سینیئر نائب امیر مولانا امتیاز عباسی اور ختمِ نبوت کے سرپرستِ اعلیٰ مولانا سلیم اعجاز نے بھی خطاب کیا۔ مولانا حافظ حمداللہ نے کہا کہ عقیدۂ ختمِ نبوت امتِ مسلمہ کے ایمان کی بنیاد اور اتحاد کا محور ہے، اس کے تحفظ کے لیے ہر قسم کی قربانی دی جا سکتی ہے، جبکہ کانفرنس کے مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ختمِ نبوت کے تحفظ اور اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے جدوجہد ہر سطح پر جاری رکھی جائے گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *