Banner
Daily Sahafat Quetta
September 25, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
درجنوں افراد آج جمعیت نظریاتی میں شمولیت کا اعلان کریں گے، قاری مہراللہپاکستان اور افغانستان میں باہمی تعاون اور معاشی شراکت داری ناگزیر ہے، عبدالقادر لونیاسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ ماجد سلیم کا پولیو کیچ اَپ ڈے کے دوران مختلف علاقوں کا دورہکوئٹہ:ملک باری کاکڑ اور سینئر صحافی نصیر احمد کے درمیان تنازعے کا تصفیہ ہوگیامسلم باغ میں SNID پولیو مہم کے آخری روز ایوننگ ریویو اجلاس منعقدگنداخہ میں گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول آزاد خان جمالی کی نئی عمارت کا افتتاحنواز شریف نے جمہوریت کے استحکام کیلئے گراں قدر خدمات انجام دیں، جمال شاہ کاکڑمتاثرین اور املاک کے نقصانات کا درست و قابلِ تصدیق ڈیٹا مرتب کیا جائے، مہراللہ بادینیسمنگلی ایئربیس کے سامنے 12 سالہ طالب علم کی ہلاکت پر احتجاج جاریای کامرس و آئی ٹی لیب مقررہ مدت میں مکمل کی جائے، ذیشان لاشاریدرجنوں افراد آج جمعیت نظریاتی میں شمولیت کا اعلان کریں گے، قاری مہراللہپاکستان اور افغانستان میں باہمی تعاون اور معاشی شراکت داری ناگزیر ہے، عبدالقادر لونیاسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ ماجد سلیم کا پولیو کیچ اَپ ڈے کے دوران مختلف علاقوں کا دورہکوئٹہ:ملک باری کاکڑ اور سینئر صحافی نصیر احمد کے درمیان تنازعے کا تصفیہ ہوگیامسلم باغ میں SNID پولیو مہم کے آخری روز ایوننگ ریویو اجلاس منعقدگنداخہ میں گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول آزاد خان جمالی کی نئی عمارت کا افتتاحنواز شریف نے جمہوریت کے استحکام کیلئے گراں قدر خدمات انجام دیں، جمال شاہ کاکڑمتاثرین اور املاک کے نقصانات کا درست و قابلِ تصدیق ڈیٹا مرتب کیا جائے، مہراللہ بادینیسمنگلی ایئربیس کے سامنے 12 سالہ طالب علم کی ہلاکت پر احتجاج جاریای کامرس و آئی ٹی لیب مقررہ مدت میں مکمل کی جائے، ذیشان لاشاری

سرفراز بگٹی حکومت کے خلاف سازشیں کامیاب نہیں ہوں گی، میر عبید گورگیج


کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کے رکن حلقہ پی بی 44 اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما میر عبید گورگیج نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں قائم صوبائی حکومت کے خلاف کی جانے والی سازشیں اور منفی پروپیگنڈا کسی صورت کامیاب نہیں ہوگا۔ موجودہ حکومت صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود، امن و امان کے قیام اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے سنجیدگی سے اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے صوبائی حکومت کے خلاف بعض حلقوں کی تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کو درپیش مسائل کئی دہائیوں پر محیط ہیں، جنہیں چند مہینوں یا ایک دو سال میں مکمل طور پر حل نہیں کیا جا سکتا۔ برسوں سے چلے آنے والے مسائل چراغ رگڑنے سے ختم نہیں ہوتے بلکہ ان کے حل کے لیے مستقل مزاجی، بہتر حکمت عملی اور تسلسل کے ساتھ عملی اقدامات کی ضرورت ہوتی ہے۔میر عبید گورگیج نے کہا کہ وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے اقتدار سنبھالنے کے بعد صوبے میں گورننس کی بہتری، عوامی خدمات کی فراہمی، ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز کرنے، نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور امن و امان کے قیام کے لیے قابل ذکر اقدامات کیے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آج بلوچستان ترقی اور استحکام کی جانب گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض عناصر سیاسی مفادات کے حصول کے لیے حکومت کی مثبت کارکردگی کو نظر انداز کرکے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم باشعور عوام ایسے ہتھکنڈوں کو بخوبی سمجھتے ہیں۔ موجودہ حکومت عوامی مسائل کے حل اور صوبے کی تعمیر و ترقی کے لیے دن رات محنت کر رہی ہے اور اس کی کارکردگی کی مثال ماضی کی کئی حکومتوں میں نہیں ملتی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور اتحادی جماعتیں عوامی خدمت کے مشن کو جاری رکھیں گی اور بلوچستان کو ترقی، خوشحالی اور پائیدار امن کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *