Banner
Daily Sahafat Quetta
September 24, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پاکستان کا تعلیمی نظام ، کتابیں بدل گئیں، تعلیم کب بدلے گی؟TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1520/23-9-2026TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1509/23-9-2026قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی، محمد علی جمالیمہنگائی اور بے روزگاری عوام کیلئے عذاب بن چکی ہے، مولانا قاری مہراللہامن و امان اور جرائم کی روک تھام کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے، محمد علی جمالیجرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروش قانون کی گرفت میں، 4 ملزمان گرفتارسید عابد بخآری کی وفات سے صحافت کا ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے ، شیخ فریدN-25 اور N-50 پر مسافروں کیلئے بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا حکمچیئرمین میونسپل کمیٹی فیاض محمود شیخ کا بس اڈے کا تفصیلی دورہ، ناجائز تجاوزات کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کا حکمپاکستان کا تعلیمی نظام ، کتابیں بدل گئیں، تعلیم کب بدلے گی؟TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1520/23-9-2026TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1509/23-9-2026قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی، محمد علی جمالیمہنگائی اور بے روزگاری عوام کیلئے عذاب بن چکی ہے، مولانا قاری مہراللہامن و امان اور جرائم کی روک تھام کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے، محمد علی جمالیجرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروش قانون کی گرفت میں، 4 ملزمان گرفتارسید عابد بخآری کی وفات سے صحافت کا ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے ، شیخ فریدN-25 اور N-50 پر مسافروں کیلئے بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا حکمچیئرمین میونسپل کمیٹی فیاض محمود شیخ کا بس اڈے کا تفصیلی دورہ، ناجائز تجاوزات کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کا حکم

جھکنا اور ڈرنا عمران خان کی فطرت میں شامل نہیں، سید صادق آغا


کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سینئر نائب صدر اور معروف قبائلی شخصیت سید صادق آغا نے قائد پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی مبینہ خفیہ ملاقاتوں اور مذاکرات سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں اور خبروں پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جھکنا، دباؤ قبول کرنا اور اصولی مؤقف سے پیچھے ہٹنا عمران خان کی فطرت میں شامل نہیں۔ عمران خان نے ہمیشہ آئین، قانون اور عوامی حقِ حکمرانی کی بالادستی کے لیے جدوجہد کی ہے اور وہ کسی بھی قسم کے دباؤ کے سامنے سر تسلیم خم کرنے والے رہنما نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ بعض حلقے دانستہ طور پر بے بنیاد افواہیں اور من گھڑت خبریں پھیلا کر تحریک انصاف کے کارکنوں اور عمران خان کے کروڑوں چاہنے والوں میں مایوسی پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم ایسے تمام ہتھکنڈے ناکام ہوں گے۔پاکستان تحریک انصاف کے کارکن باشعور ہیں اور وہ حقائق اور افواہوں میں فرق کرنا بخوبی جانتے ہیں۔ سید صادق آغا نے کہا کہ عمران خان نے اپنی پوری سیاسی جدوجہد میں اصولوں اور قومی مفادات کو مقدم رکھا ہے۔ آج بھی پارٹی کارکن اور عوام ان پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں۔ مخالفین کو یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ جھوٹے پروپیگنڈے، افواہوں اور منفی مہمات کے ذریعے نہ تو عمران خان کے نظریے کو نقصان پہنچایا جا سکتا ہے اور نہ ہی ان کے کارکنوں کے حوصلوں کو کمزور کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک میں حقیقی جمہوریت، آئین کی بالادستی، آزاد عدلیہ اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ پارٹی قیادت اور کارکن ہر مشکل وقت میں ثابت قدم رہے ہیں اور آئندہ بھی عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کے لیے اپنی سیاسی اور جمہوری جدوجہد جاری رکھیں گے۔سید صادق آغا نے کہا کہ عمران خان کے چاہنے والے اور تحریک انصاف کے کارکن متحد ہیں اور اپنے قائد کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں پر زور دیا کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں، صرف مستند ذرائع سے معلومات حاصل کریں اور پارٹی کے نظریاتی اور جمہوری مشن کو آگے بڑھانے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *