Banner
Daily Sahafat Quetta
August 4, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کیچ: بالگتر اور تربت میں زرعی واٹر سکیموں کے لیے ٹینڈر جاریامن و امان کے پیش نظر کوئٹہ میں موبائل سروس معطل رہے گی، ضیاء اللہ لانگوتاجر برادری کے تمام جائز تحفظات دور کیے جائیں گے، ضیاءاللہ لانگومری قبیلے کے سرکردہ رہنما میر ہیبت خان کی آج 20ویں برسی مناٸی جارہی ہےکوئٹہ چہلم حضرت امام حسینؓ کے جلوس کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات مکمل، ایک ہزار سے زائد اہلکار تعیناتوزیراعلیٰ بلوچستان کے وژن کے مطابق عوام کو صحت سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے متحرک ہے‘بخت محمد کاکڑبلوچستان ہائی کورٹ توسیعی منصوبے میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، بابر خانایس ایم تنویر کی قیادت میں کامیاب و تاریخی پہلی اکنامک سمٹ 2026 کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، محمدآصف خان ترینٹرانسپورٹرز کا 7 ، 8 اگست کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کا اعلانبند کمروں کے فیصلوں سے ملک کا نظام چلانے کی کوشش خطرناک ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقکیچ: بالگتر اور تربت میں زرعی واٹر سکیموں کے لیے ٹینڈر جاریامن و امان کے پیش نظر کوئٹہ میں موبائل سروس معطل رہے گی، ضیاء اللہ لانگوتاجر برادری کے تمام جائز تحفظات دور کیے جائیں گے، ضیاءاللہ لانگومری قبیلے کے سرکردہ رہنما میر ہیبت خان کی آج 20ویں برسی مناٸی جارہی ہےکوئٹہ چہلم حضرت امام حسینؓ کے جلوس کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات مکمل، ایک ہزار سے زائد اہلکار تعیناتوزیراعلیٰ بلوچستان کے وژن کے مطابق عوام کو صحت سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے متحرک ہے‘بخت محمد کاکڑبلوچستان ہائی کورٹ توسیعی منصوبے میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، بابر خانایس ایم تنویر کی قیادت میں کامیاب و تاریخی پہلی اکنامک سمٹ 2026 کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، محمدآصف خان ترینٹرانسپورٹرز کا 7 ، 8 اگست کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کا اعلانبند کمروں کے فیصلوں سے ملک کا نظام چلانے کی کوشش خطرناک ہے، مولانا عبدالرحمن رفیق

ایڈیشنل چیف سیکرٹری زاہد سلیم کا گورنمنٹ پرنٹنگ پریس کا دورہ، بجٹ کتب کی طباعت کا جائزہ


ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات و منصوبہ بندی زاہد سلیم نے اتوار کو گورنمنٹ پرنٹنگ پریس کا تفصیلی دورہ کیا جس کا مقصد مالی سال 2026-27 کے صوبائی بجٹ کی کتب کی طباعت سے متعلق جاری انتظامات اور تیاریوں کا جائزہ لینا تھا دورے کے دوران ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور بجٹ دستاویزات کی پرنٹنگ کے مراحل، معیار اور ٹائم لائنز پر تفصیلی بریفنگ حاصل کی۔ انہوں نے مجموعی پیش رفت کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے اس پر اطمینان کا اظہار کیا انہوں نے متعلقہ حکام کو واضح ہدایت کی کہ بجٹ کتب کی طباعت کے تمام مراحل نہ صرف بروقت مکمل کیے جائیں بلکہ معیار اور سکیورٹی کے اعلیٰ ترین تقاضوں کو بھی ہر صورت یقینی بنایا جائے انہوں نے کہا کہ بجٹ دستاویزات کی بروقت ترسیل ایک اہم ٹاسک ہے جس کو بروقت پایا تکمیل تک پہنچانا ضروری ہےایڈیشنل چیف سیکرٹری نے کہا کہ پرنٹنگ کے عمل میں جدید تقاضوں کے مطابق موثر انتظامی نگرانی، کوآرڈینیشن اور کوالٹی کنٹرول کو مزید بہتر بنایا جائے تاکہ تمام بجٹ کتب مقررہ وقت سے قبل مکمل طور پر تیار ہو کر متعلقہ محکموں کو فراہم کی جا سکیں انہوں نے پرنٹنگ پریس انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ جاری اقدامات کی بدولت آئندہ چند دنوں میں تمام بجٹ دستاویزات کی طباعت کا عمل مکمل کر لیا جائے گا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *