Banner
Daily Sahafat Quetta
November 2, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
قاسم سوری کی صحافیوں کے گھروں اور دفتر پر چھاپوں کی مذمت، آزادیِ صحافت پر تشویش کا اظہارکوئٹہ میں صحافی آغا عبید کے گھر این سی سی آئی اے کا چھاپہ، 40 سے زائد گاڑیاں پہنچ گئیں، اہلِ خانہ کو پریشانی کا سامنادہشت گردی کے سہولت کاروں میں خیبرپختونخوا کی نااہل اور لاتعلق حکومت بھی تھی، ڈی جی آئی ایس پی آرروہڑی میں منشیات کے مبینہ کاروبار میں اضافہ، نوجوان نسل کا مستقبل خطرے میں پڑنے کا خدشہایس ایس جی سی کوئٹہ کے سینئر افسر حاجی نصیر لہڑی کی تھیفٹ کلیم انچارج محمد زبیر سے ملاقاتعزیز اللہ ماما کاکڑ کی سیاسی جدوجہد اور خدمات ناقابلِ فراموش ہیں، سردار منظور احمد خان کاکڑمکہ معاہدہ اور پاکستان کا مستقبل: سفارتی امکانات، علاقائی تقاضے اور عالمی منظرنامہٹرائی نیشن سیریز: پاکستان پر فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائدپاکستان کی معیشت 3 دہائیوں سے جمود کا شکار قراربانی سے ملاقات کی ہر طریقے سے کوشش کی، بیرسٹر سیف کے دعوے جھوٹے ہیں: چیئرمین پی ٹی آئیقاسم سوری کی صحافیوں کے گھروں اور دفتر پر چھاپوں کی مذمت، آزادیِ صحافت پر تشویش کا اظہارکوئٹہ میں صحافی آغا عبید کے گھر این سی سی آئی اے کا چھاپہ، 40 سے زائد گاڑیاں پہنچ گئیں، اہلِ خانہ کو پریشانی کا سامنادہشت گردی کے سہولت کاروں میں خیبرپختونخوا کی نااہل اور لاتعلق حکومت بھی تھی، ڈی جی آئی ایس پی آرروہڑی میں منشیات کے مبینہ کاروبار میں اضافہ، نوجوان نسل کا مستقبل خطرے میں پڑنے کا خدشہایس ایس جی سی کوئٹہ کے سینئر افسر حاجی نصیر لہڑی کی تھیفٹ کلیم انچارج محمد زبیر سے ملاقاتعزیز اللہ ماما کاکڑ کی سیاسی جدوجہد اور خدمات ناقابلِ فراموش ہیں، سردار منظور احمد خان کاکڑمکہ معاہدہ اور پاکستان کا مستقبل: سفارتی امکانات، علاقائی تقاضے اور عالمی منظرنامہٹرائی نیشن سیریز: پاکستان پر فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائدپاکستان کی معیشت 3 دہائیوں سے جمود کا شکار قراربانی سے ملاقات کی ہر طریقے سے کوشش کی، بیرسٹر سیف کے دعوے جھوٹے ہیں: چیئرمین پی ٹی آئی

مسلم لیگ (ن) کے اعلیٰ سطح وفد کی پیپلزپارٹی کے وفد سے اہم ملاقات، گلگت میں حکومت سازی پر غور

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اعلیٰ سطحی وفد سے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے اعلیٰ سطحی وفد نے گلگت کے ایک مقامی ہوٹل میں ملاقات کی، جس میں گلگت بلتستان میں آئندہ حکومت سازی سے متعلق مختلف تجاویز پر تفصیلی غور کیا گیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے وفد میں وفاقی وزیر امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئرامیرمقام اور صدر مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان شامل تھے، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد میں سابق وفاقی وزیر و سینئر رہنما قمر زمان کائرہ، سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن، سابق چیئرمین سینیٹ نیئر حسین بخاری، صدر پیپلز پارٹی گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ اور سندھ کے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ شریک ہوئے۔

ملاقات کے دوران دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے گلگت بلتستان کی موجودہ سیاسی صورتحال اور آئندہ حکومت سازی کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر متعدد تجاویز زیر غور آئیں اور مشاورت کے عمل کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

دونوں وفود نے اس بات پر اتفاق کیا کہ حکومت سازی سے متعلق تجاویز کا جائزہ اپنی اپنی جماعتوں کی گلگت بلتستان اور مرکزی قیادت کو اعتماد میں لے کر کیا جائے گا، جس کے بعد مستقبل کے لائحہ عمل کا تعین کیا جائے گا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *