Banner
Daily Sahafat Quetta
August 6, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا سیکیورٹی نوٹیفکیشن جعلی ہے، بابر یوسفزئیاسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ کا انسدادِ پولیو مہم کے دوران یونین کونسل ٹاؤن کا دورہ؛ ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہمحکمہ بی اینڈ آر قلات کی جانب سے متعدد ترقیاتی کاموں کا ٹینڈر جاریگورنمنٹ ڈائری فارم پشین کی جانب سے الیکٹرانک ٹینڈر نوٹس جاریمحکمہ لائیو اسٹاک پشین کی جانب سے ٹینڈر نوٹس جاریکوئٹہ کشمیر کالونی میں واٹر سپلائی اور سولر سسٹم کا ٹینڈر جاریاسلام آباد، چئیرمین مارکیٹ کمیٹی ایم ساجد عباسی سے عنصر عباسی اشراق عباسی اور الو پیاز یونین کے صدر چوہدری وسیم کی ملاقاتہزار گنجی میں بدامنی کے واقعات پر خاموش نہیں رہیں گے، جمعیت علمائے اسلام کوئٹہگنداواہ: ایم ایس ڈاکٹر منصور احمد کھوسہ کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا تفصیلی دورہفوجی فرٹیلائزر کمپنی کا سال 2026 کا تیسرا کارپوریٹ بریفنگ سیشن منعقدسوشل میڈیا پر گردش کرنے والا سیکیورٹی نوٹیفکیشن جعلی ہے، بابر یوسفزئیاسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ کا انسدادِ پولیو مہم کے دوران یونین کونسل ٹاؤن کا دورہ؛ ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہمحکمہ بی اینڈ آر قلات کی جانب سے متعدد ترقیاتی کاموں کا ٹینڈر جاریگورنمنٹ ڈائری فارم پشین کی جانب سے الیکٹرانک ٹینڈر نوٹس جاریمحکمہ لائیو اسٹاک پشین کی جانب سے ٹینڈر نوٹس جاریکوئٹہ کشمیر کالونی میں واٹر سپلائی اور سولر سسٹم کا ٹینڈر جاریاسلام آباد، چئیرمین مارکیٹ کمیٹی ایم ساجد عباسی سے عنصر عباسی اشراق عباسی اور الو پیاز یونین کے صدر چوہدری وسیم کی ملاقاتہزار گنجی میں بدامنی کے واقعات پر خاموش نہیں رہیں گے، جمعیت علمائے اسلام کوئٹہگنداواہ: ایم ایس ڈاکٹر منصور احمد کھوسہ کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا تفصیلی دورہفوجی فرٹیلائزر کمپنی کا سال 2026 کا تیسرا کارپوریٹ بریفنگ سیشن منعقد

لیسکو پر نیپرا قوانین کی خلاف ورزی کا الزام، سولر صارفین کو دوہری بلنگ کا سامنا

لاہور: لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) پر سولر صارفین کے لیے نیپرا قوانین اور وزارتِ پاور ڈویژن کے احکامات نظر انداز کرتے ہوئے دوہری بلنگ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے، جس کے باعث متعدد صارفین کو بھاری بھرکم بجلی کے بل موصول ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق لیسکو نے اپریل 2026 کے بل نیٹ میٹرنگ پالیسی کے تحت جاری کیے، جبکہ مئی 2026 میں نیٹ بلنگ ریگولیشنز نافذ کرتے ہوئے نئی بنیادوں پر بلنگ کر دی، جس سے صارفین کو مختلف نرخوں پر بلز موصول ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق اپریل میں صارفین کو یونٹ کے بدلے یونٹ کا ریلیف دیتے ہوئے 25 روپے فی یونٹ کے حساب سے بجلی خریدی گئی، تاہم مئی میں قومی ٹیرف کے نفاذ کے بعد یونٹ کے بدلے یونٹ کی سہولت ختم کر دی گئی اور اضافی بجلی کے ایکسپورٹ یونٹس کی قیمت 8 روپے فی یونٹ مقرر کر کے بلنگ کی گئی۔

متاثرہ صارفین نے دوہرے اور غیر متوقع بلز موصول ہونے پر لیسکو کے مختلف دفاتر سے رجوع کرنا شروع کر دیا ہے اور بلنگ کے طریقہ کار پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لیسکو نے صارفین کے ساتھ نیٹ میٹرنگ پالیسی کے تحت معاہدے کیے تھے، تاہم بعد ازاں نیٹ بلنگ ریگولیشنز کے مطابق بل جاری کیے گئے، جس پر سولر صارفین کی جانب سے شدید اعتراضات سامنے آ رہے ہیں۔

یاد رہے کہ وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے 8 فروری تک نیٹ میٹرنگ پالیسی برقرار رکھنے کی ہدایت کی تھی، جبکہ نیپرا نے بھی وزارتِ پاور ڈویژن کی درخواست پر متعلقہ ترامیم کی منظوری دی تھی۔ اس کے باوجود لیسکو کی جانب سے متعدد صارفین کو بھاری بلز جاری کیے جانے کی شکایات سامنے آئی ہیں۔

متاثرین نے مطالبہ کیا ہے کہ نیپرا اور وزارتِ توانائی اس معاملے کا فوری نوٹس لے کر صارفین کو ریلیف فراہم کریں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *