Banner
Daily Sahafat Quetta
August 6, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا سیکیورٹی نوٹیفکیشن جعلی ہے، بابر یوسفزئیاسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ کا انسدادِ پولیو مہم کے دوران یونین کونسل ٹاؤن کا دورہ؛ ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہمحکمہ بی اینڈ آر قلات کی جانب سے متعدد ترقیاتی کاموں کا ٹینڈر جاریگورنمنٹ ڈائری فارم پشین کی جانب سے الیکٹرانک ٹینڈر نوٹس جاریمحکمہ لائیو اسٹاک پشین کی جانب سے ٹینڈر نوٹس جاریکوئٹہ کشمیر کالونی میں واٹر سپلائی اور سولر سسٹم کا ٹینڈر جاریاسلام آباد، چئیرمین مارکیٹ کمیٹی ایم ساجد عباسی سے عنصر عباسی اشراق عباسی اور الو پیاز یونین کے صدر چوہدری وسیم کی ملاقاتہزار گنجی میں بدامنی کے واقعات پر خاموش نہیں رہیں گے، جمعیت علمائے اسلام کوئٹہگنداواہ: ایم ایس ڈاکٹر منصور احمد کھوسہ کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا تفصیلی دورہفوجی فرٹیلائزر کمپنی کا سال 2026 کا تیسرا کارپوریٹ بریفنگ سیشن منعقدسوشل میڈیا پر گردش کرنے والا سیکیورٹی نوٹیفکیشن جعلی ہے، بابر یوسفزئیاسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ کا انسدادِ پولیو مہم کے دوران یونین کونسل ٹاؤن کا دورہ؛ ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہمحکمہ بی اینڈ آر قلات کی جانب سے متعدد ترقیاتی کاموں کا ٹینڈر جاریگورنمنٹ ڈائری فارم پشین کی جانب سے الیکٹرانک ٹینڈر نوٹس جاریمحکمہ لائیو اسٹاک پشین کی جانب سے ٹینڈر نوٹس جاریکوئٹہ کشمیر کالونی میں واٹر سپلائی اور سولر سسٹم کا ٹینڈر جاریاسلام آباد، چئیرمین مارکیٹ کمیٹی ایم ساجد عباسی سے عنصر عباسی اشراق عباسی اور الو پیاز یونین کے صدر چوہدری وسیم کی ملاقاتہزار گنجی میں بدامنی کے واقعات پر خاموش نہیں رہیں گے، جمعیت علمائے اسلام کوئٹہگنداواہ: ایم ایس ڈاکٹر منصور احمد کھوسہ کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا تفصیلی دورہفوجی فرٹیلائزر کمپنی کا سال 2026 کا تیسرا کارپوریٹ بریفنگ سیشن منعقد

حکومت کی توانائی بچت پالیسی میں نرمی، کریانہ سٹورز رات 10 بجے تک کھلے رہ سکیں گے

اسلام آباد: حکومت نے توانائی کے تحفظ اور کفایت شعاری اقدامات میں جزوی نرمی کرتے ہوئے ملک بھر کے چھوٹے گروسری اور کریانہ سٹورز کے اوقاتِ کار میں توسیع کا فیصلہ کر لیا ہے۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت فیول کنزرویشن اور اضافی کفایت شعاری اقدامات پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لیے قائم کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف وزارتوں کی جانب سے پیش کی گئی استثنیٰ کی درخواستوں اور جاری اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک بھر کے چھوٹے کریانہ اور گروسری سٹورز ہفتے کے ساتوں دن رات 10 بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت ہوگی، جس سے عوام اور کاروباری طبقے کو سہولت میسر آئے گی۔

کمیٹی نے یہ بھی سفارش کی کہ 13 جون 2026 کو ختم ہونے والے اضافی کفایت شعاری اقدامات کی مدت میں توسیع کرتے ہوئے اسے 30 جون 2026 تک بڑھا دیا جائے۔

عوامی سہولت کے پیش نظر وزارتِ خارجہ اور اس کے کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور گجرات میں قائم رابطہ دفاتر میں قونصلر اٹیسٹیٹیشن خدمات جمعہ کے روز بھی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو دستاویزات کی تصدیق کے لیے مزید آسانی فراہم کی جا سکے۔

اجلاس میں وزیراعظم کے معاونِ خصوصی، کابینہ ڈویژن، وزارتِ تجارت، وزارتِ پیٹرولیم، وزارتِ آئی ٹی کے سیکریٹریز سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی اور توانائی بچت اقدامات کے مؤثر نفاذ پر تبادلہ خیال کیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *