Banner
Daily Sahafat Quetta
August 2, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
نقاب چاک، چہرہ بے نقاب: فتنہ الہندوستان کا اپنے ہی خون سے لکھا اعترافِ جرمفتنہ الہندوستان کی اپنی ہی دستاویز نے کی اپنے بیانیے کی تردیدمسلم باغ پولیس کی کارروائی، اسلحہ سمیت ملزم گرفتارجمعیت علماء اسلام کے سینئر رہنما ٹکری حمیداللہ مینگل انتقال کر گئےکوئٹہ میں مجلس فکر و دانش کے زیر اہتمام ایرانی و فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کانفرنسوزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اوگرا اصلاحات کا جائزہ اجلاس، ایندھن سپلائی کی ڈیجیٹل نگرانی پر زورشہداء قوم کا فخر، ریاست کی طاقت اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہنقاب چاک، چہرہ بے نقاب: فتنہ الہندوستان کا اپنے ہی خون سے لکھا اعترافِ جرمفتنہ الہندوستان کی اپنی ہی دستاویز نے کی اپنے بیانیے کی تردیدمسلم باغ پولیس کی کارروائی، اسلحہ سمیت ملزم گرفتارجمعیت علماء اسلام کے سینئر رہنما ٹکری حمیداللہ مینگل انتقال کر گئےکوئٹہ میں مجلس فکر و دانش کے زیر اہتمام ایرانی و فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کانفرنسوزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اوگرا اصلاحات کا جائزہ اجلاس، ایندھن سپلائی کی ڈیجیٹل نگرانی پر زورشہداء قوم کا فخر، ریاست کی طاقت اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہ

سونا مزید سستا ہوگیا؛ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت آج بھی گر گئی

سونا عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت آج بھی کم ہونے کی وجہ سے سستا ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج کاروباری ہفتے کے پہلے دن فی اونس سونے کی قیمت 30ڈالر 94سینٹس کی کمی سے 4ہزار 297ڈالر کی سطح پر آگئی ۔

عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ بازاروں میں بھی پیر کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 3094روپے کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4لاکھ 52ہزار 233روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت 2785روپے گھٹ کر 3لاکھ 86 ہزار 987روپے ہوگئی۔

سونے کی قیمتوں کے ساتھ ساتھ ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 94 روپے کی کمی سے 7ہزار 173 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 86روپے کی کمی سے 6ہزار 116روپے کی سطح پر آگئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری دن (ہفتے کے روز) بھی سونے کی عالمی مارکیٹ میں 124 ڈالر فی اونس قیمت کم ہوئی تھی جبکہ مقامی سطح پر سونا 12489 روپے فی تولہ اور 11240 روپے فی 10 گرام سستا ہوگیا تھا۔

اسی طرح ہفتے کے روز چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ ہوئی تھی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *