Banner
Daily Sahafat Quetta
September 17, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
میر حسن تھانے سے قیدی فرار، ہیڈ محرر معطل، دو اہلکاروں پر مقدمہچین سے 30ارب یوآن کی سوئپ سہولت میں توسیع کی درخواست کا فیصلہ، امریکا سے 10 ارب ڈالر پر جواب متوقعبلوچستان کے معذور سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری، الاؤنس میں اضافہمستونگ میں مسلح افراد کی فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، ایک شدید زخمیبشریٰ بی بی کا 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کیخلاف اپیل کی جلد سماعت کے لیے وفاقی آئینی عدالت سے رجوعدورہ لندن کے لئے سرکاری طیارے کا استعمال ، مریم نواز نے ادائیگی کردیجدہ ایئرپورٹ پر پی آئی اے طیارے میں آگ کی اطلاع، مسافروں کا ہنگامی انخلالاک ڈاؤن کسی صورت قبول نہیں، تاجروں پر پابندیاں ناقابلِ برداشت ہیں، کاشف حیدریفیلڈ مارشل سے ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر مشاورتپاکستان حرمین شریفین کے تحفظ کیلیے مکمل طور پر سعودی عرب کے ساتھ ہے، دفتر خارجہمیر حسن تھانے سے قیدی فرار، ہیڈ محرر معطل، دو اہلکاروں پر مقدمہچین سے 30ارب یوآن کی سوئپ سہولت میں توسیع کی درخواست کا فیصلہ، امریکا سے 10 ارب ڈالر پر جواب متوقعبلوچستان کے معذور سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری، الاؤنس میں اضافہمستونگ میں مسلح افراد کی فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، ایک شدید زخمیبشریٰ بی بی کا 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کیخلاف اپیل کی جلد سماعت کے لیے وفاقی آئینی عدالت سے رجوعدورہ لندن کے لئے سرکاری طیارے کا استعمال ، مریم نواز نے ادائیگی کردیجدہ ایئرپورٹ پر پی آئی اے طیارے میں آگ کی اطلاع، مسافروں کا ہنگامی انخلالاک ڈاؤن کسی صورت قبول نہیں، تاجروں پر پابندیاں ناقابلِ برداشت ہیں، کاشف حیدریفیلڈ مارشل سے ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر مشاورتپاکستان حرمین شریفین کے تحفظ کیلیے مکمل طور پر سعودی عرب کے ساتھ ہے، دفتر خارجہ

ریلوے نالے کی صفائی اور پانی کے مسئلے پر بروقت اقدامات قابلِ تحسین ہیں، حاجی میر جان پھژ رند


سبی(نامہ نگار)پھژ اتحاد کے سربراہ حاجی میر جان پھژ رند اور اہلیان ریلوے نے ریلوے نالے کی صفائی اور پانی کی فراہمی کے مسئلے پر فوری اقدامات اٹھانے پر سردارذادہ میر دینار خان ڈومکی اور ڈپٹی کمشنر سبی میجر(ر) الیاس کبزئی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے عوامی شکایات کا بروقت نوٹس لے کر ایک اہم مسئلے کے حل کی جانب عملی قدم اٹھایا ہے۔تفصیلات کے مطابق ریلوے کالونی اور ملحقہ علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی قلت اور ریلوے نالے کی عدم صفائی کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا جس پر پھژ اتحاد اور اہلیان ریلوے کی جانب سے سردار زادہ میر دینار خان ڈومکی کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ کو شکایات پیش کی ڈپٹی کمشنر سبی نے مسئلے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ریلوے نالے کی صفائی کے احکامات جاری کیے جس کے بعد صفائی کا کام باقاعدہ طور پر شروع کردیا گیا ہے۔حاجی میر جان پھژ رند نے کہا کہ نالے کی صفائی مکمل ہونے کے بعد ریلوے کالونی کے مکینوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی میں بہتری آئے گی اور عوام کو درپیش دیرینہ مشکلات میں نمایاں کمی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سنجیدہ اقدامات خوش آئند ہیں۔دوسری جانب ڈپٹی کمشنر سبی میجر(ر) الیاس کبزئی نے اہلیان ریلوے کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ بہت جلد (BSDI)فنڈ سے ریلوے چینل کے کچے حصے کو پختہ کرایا کاۓ گا اور واٹر ٹینک بناکر پائپ لائن کے ذریعے ریلوے کالونی میں گھر گھر پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ شہریوں کو مستقل بنیادوں پر صاف پانی میسر آسکے۔اہلیان ریلوے نے امید ظاہر کی کہ ضلعی انتظامیہ مستقبل میں بھی عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر خصوصی توجہ دے گی اور شہری مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *