Banner

پاکستانی معیشت کیلیے اچھی خبر، ملکی تجارتی خسارے میں نمایاں کمی

Share

Share This Post

or copy the link


پاکستان کے تجارتی خسارے میں 39 فیصد کی نمایاں کمی آگئی جس سے ملکی معیشت میں استحکام آئے گا۔

ادارہ شماریات نے مئی 2026 کی تجارتی اعداد و شمار سے متعلق تازہ رپورٹ جاری کر دی۔

مشیر خزانہ خرم شہزاد نے ادارہ شماریات کی تجارتی اعدادوشمار سے متعلق تازہ رپورٹ ایکس پر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ مئی کے مہینے میں ملکی تجارتی خسارہ 39 فیصد تک گر گیا، برآمدات میں اضافہ اور درآمدات میں کمی سے تجارتی فرق کم ہوگیا۔

انکا کہنا تھا کہ مئی میں ملک کی برآمدات میں 10 فیصد اضافہ اور درآمدات میں 22 فیصد کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے آنے والے فنڈزمیں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ٹی برآمدات اور ترسیلات زر میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، برآمدات میں اضافہ اور درآمدات میں کمی اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

پاکستانی معیشت کیلیے اچھی خبر، ملکی تجارتی خسارے میں نمایاں کمی

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us