Banner

آزاد کشمیر میں عام انتخابات کے شیڈول کے اعلان کے بعد حکومت کے اختیارات محدود کر دیے گئے

Share

Share This Post

or copy the link

آزاد کشمیر میں عام انتخابات 2026 کے انتخابی شیڈول کے اعلان کے بعد آزاد کشمیر حکومت کے اختیارات محدود کر دیے گئے۔

الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے ضابطۂ اخلاق نافذ کر دیا، الیکشن کمیشن نے تمام سرکاری اداروں کو انتخابی ضابطۂ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ انتخابی شیڈول کے نفاذ کے ساتھ ہی تبادلوں اور نئی تقرریوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، الیکشن کمیشن نے ترقیاتی اسکیموں کے اجراء اور نئی منظوریوں پر فوری طور پر پابندی لگا دی۔

سرکاری وسائل، گاڑیوں اور سرکاری مشینری کے انتخابی مقاصد کے لیے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی، الیکشن کمیشن نے تمام سرکاری ملازمین کو سیاسی سرگرمیوں سے دور رہنے اور غیر جانبداری برقرار رکھنے کی ہدایت کر دی۔

الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے کہا کہ انتخابی عمل کو شفاف بنانے کے لیے انتظامی امور کی نگرانی مزید سخت کر دی گئی ہے، ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے افسران اور اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

عام انتخابات کے انعقاد کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو الیکشن کمیشن کے احکامات پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی گئی، انتخابی مدت کے دوران حکومتی وسائل کے ناجائز استعمال کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔

آزاد کشمیر میں عام انتخابات کے شیڈول کے اعلان کے بعد حکومت کے اختیارات محدود کر دیے گئے

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us