Banner

شرجیل میمن کی محسن نقوی سے ملاقات، وفاق اور سندھ میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

Share

Share This Post

or copy the link

شرجیل میمن اور محسن نقوی کے درمیان ہونے والی اہم ملاقات میں وفاق اور سندھ میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق ہوا ہے۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں ملکی امن و امان، بین الصوبائی تعاون، منشیات کے خاتمے اور عوامی خدمات کی بہتری سمیت مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران کراچی سمیت سندھ کے بڑے شہروں میں منشیات کی روک تھام اور امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سندھ حکومت کو کچے کے علاقوں میں ڈاکوؤں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب آپریشنز پر مبارکباد بھی دی۔

اس موقع پر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ وفاق اور صوبوں کے درمیان مؤثر رابطہ اور تعاون قومی چیلنجز سے نمٹنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ قومی مفاد کے معاملات میں تمام اداروں اور حکومتوں کو مل کر کام کرنا چاہیے۔

شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت جرائم کے خاتمے، امن و امان کے قیام اور عوام کے تحفظ کے لیے اپنی کاوشیں مزید تیز کرے گی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ امن و امان کے قیام اور منشیات کی روک تھام کے لیے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

انہوں نے سندھ پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ سندھ پولیس نے چیلنجنگ حالات میں بہادری، پیشہ ورانہ مہارت اور عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے امن و امان کی بحالی کے لیے قابلِ ستائش کردار ادا کیا ہے۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ وفاق اور سندھ حکومت کے درمیان رابطوں کو مزید مضبوط بنا کر عوامی مسائل کے حل اور بہتر طرز حکمرانی کو یقینی بنایا جائے گا۔

شرجیل میمن کی محسن نقوی سے ملاقات، وفاق اور سندھ میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us