Banner
Daily Sahafat Quetta
August 3, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کیا محکمہ جنگلات بلوچستان میں واقعی تبدیلی آ گئی؟سید غضنفر عباس کی برسی، قومی خدمات کو خراجِ عقیدتسکھر ریلوے تھانے کے چھوٹے منشی کے خلاف شکایات، غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہسریاب نادرا سینٹر کی سیکنڈ شفٹ بند کرنا عوام کے ساتھ ناانصافی ہے، مولانا محمد طاہر توحیدیجانوری برادری نے شیر افضل عرف وقار جانوری کو سرداری پگ کے لیے حمایت دے دیمحمد جنید مشتاق بھٹی نائب صدر مسلم لیگ لیبرونگ لاہور مقرر،نوٹیفکیش جاریغیر جمہوری طریقوں سے اقتدار میں آنے والوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، مولانا عبدالرحمن رفیقاقبال کی فکر میں انسانی آزادی، انصاف اور خودی بنیادی اصول ہیں، ڈاکٹر محمد عارف خانسورینج: 34 قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دلخراش سانحہ ہے، کاشف حیدریمیڈیا ورکرز کے مسائل کا حل حکومت کی زمہ داری ہے، بی ایم ایفکیا محکمہ جنگلات بلوچستان میں واقعی تبدیلی آ گئی؟سید غضنفر عباس کی برسی، قومی خدمات کو خراجِ عقیدتسکھر ریلوے تھانے کے چھوٹے منشی کے خلاف شکایات، غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہسریاب نادرا سینٹر کی سیکنڈ شفٹ بند کرنا عوام کے ساتھ ناانصافی ہے، مولانا محمد طاہر توحیدیجانوری برادری نے شیر افضل عرف وقار جانوری کو سرداری پگ کے لیے حمایت دے دیمحمد جنید مشتاق بھٹی نائب صدر مسلم لیگ لیبرونگ لاہور مقرر،نوٹیفکیش جاریغیر جمہوری طریقوں سے اقتدار میں آنے والوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، مولانا عبدالرحمن رفیقاقبال کی فکر میں انسانی آزادی، انصاف اور خودی بنیادی اصول ہیں، ڈاکٹر محمد عارف خانسورینج: 34 قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دلخراش سانحہ ہے، کاشف حیدریمیڈیا ورکرز کے مسائل کا حل حکومت کی زمہ داری ہے، بی ایم ایف

تعلیم کسی بھی معاشرے کی ترقی کی بنیاد ہے، ڈپٹی کمشنر لورالائی

ڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر میں تعلیمی صورتحال، اساتذہ کی حاضری، اسکولوں میں سہولیات کی فراہمی اور جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبد الحمید ابڑو، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (فیمیل) فوزیہ درانی، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد طارق، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (فیمیل) قمر سلطانہ، آر ٹی ایس ایم محمد خان، ڈسٹرکٹ سپروائزر بلوچستان ایجوکیشن فاو¿نڈیشن محمد بشیر سمیت محکمہ تعلیم کے دیگر افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران اساتذہ کی ریشنلائزیشن، تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات کی دستیابی، اسکول بسوں کی فعالیت، آر ٹی ایس ایم کی ماہانہ رپورٹ، بند اسکولوں کی بحالی، پی ایس ڈی پی، بی ایس ڈی آئی اور پی ایم یو کے تحت جاری تعمیراتی منصوبوں کے معائنے اور پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ علاوہ ازیں بلوچستان ایجوکیشن فاو¿نڈیشن (BEF) اور یونیسیف کے تعاون سے جاری تعلیمی منصوبوں کی کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی گئی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع نے کہا کہ تعلیم کسی بھی معاشرے کی ترقی کی بنیاد ہے اور اساتذہ قوم کے معمار ہیں۔ انہوں نے تمام اساتذہ کو ہدایت کی کہ وہ اپنی حاضری ہر صورت یقینی بنائیں اور تدریسی ذمہ داریاں پوری ایمانداری سے ادا کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ غیر حاضری اور فرائض میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ بند اسکولوں کو جلد از جلد فعال بنانے، تعلیمی اداروں میں سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے اور جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ وقت میں مکمل کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضلع بھر کاسکولوں کی کارکردگی کی مسلسل نگرانی کی جائے گی، جبکہ طلبہ کے داخلوں میں اضافے، شرح خواندگی بہتر بنانے اور تعلیمی معیار بلند کرنے کے لیے خصوصی مہم بھی شروع کی جائے گی۔ شرکائ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت بلوچستان کے وڑن کے مطابق تعلیمی شعبے میں مزید بہتری کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *