Banner
Daily Sahafat Quetta
August 4, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کیچ: بالگتر اور تربت میں زرعی واٹر سکیموں کے لیے ٹینڈر جاریامن و امان کے پیش نظر کوئٹہ میں موبائل سروس معطل رہے گی، ضیاء اللہ لانگوتاجر برادری کے تمام جائز تحفظات دور کیے جائیں گے، ضیاءاللہ لانگومری قبیلے کے سرکردہ رہنما میر ہیبت خان کی آج 20ویں برسی مناٸی جارہی ہےکوئٹہ چہلم حضرت امام حسینؓ کے جلوس کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات مکمل، ایک ہزار سے زائد اہلکار تعیناتوزیراعلیٰ بلوچستان کے وژن کے مطابق عوام کو صحت سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے متحرک ہے‘بخت محمد کاکڑبلوچستان ہائی کورٹ توسیعی منصوبے میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، بابر خانایس ایم تنویر کی قیادت میں کامیاب و تاریخی پہلی اکنامک سمٹ 2026 کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، محمدآصف خان ترینٹرانسپورٹرز کا 7 ، 8 اگست کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کا اعلانبند کمروں کے فیصلوں سے ملک کا نظام چلانے کی کوشش خطرناک ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقکیچ: بالگتر اور تربت میں زرعی واٹر سکیموں کے لیے ٹینڈر جاریامن و امان کے پیش نظر کوئٹہ میں موبائل سروس معطل رہے گی، ضیاء اللہ لانگوتاجر برادری کے تمام جائز تحفظات دور کیے جائیں گے، ضیاءاللہ لانگومری قبیلے کے سرکردہ رہنما میر ہیبت خان کی آج 20ویں برسی مناٸی جارہی ہےکوئٹہ چہلم حضرت امام حسینؓ کے جلوس کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات مکمل، ایک ہزار سے زائد اہلکار تعیناتوزیراعلیٰ بلوچستان کے وژن کے مطابق عوام کو صحت سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے متحرک ہے‘بخت محمد کاکڑبلوچستان ہائی کورٹ توسیعی منصوبے میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، بابر خانایس ایم تنویر کی قیادت میں کامیاب و تاریخی پہلی اکنامک سمٹ 2026 کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، محمدآصف خان ترینٹرانسپورٹرز کا 7 ، 8 اگست کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کا اعلانبند کمروں کے فیصلوں سے ملک کا نظام چلانے کی کوشش خطرناک ہے، مولانا عبدالرحمن رفیق

بینظیر ہنرمند پروگرام کے تحت خواتین کو ہنرمند بنانے کے لیے خصوصی تربیت فراہم کی جائے گی، سینیٹر روبینہ خالد

بینظیر ہنرمند پروگرام کے تحت خواتین کو ہنرمند بنانے کے لیے خصوصی تربیت فراہم کی جائے گی، سینیٹر روبینہ خالد

چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد کے ضلع شگر اور گانچھے میں بی آئی ایس پی دفاتر کا دورہ، خواتین بینفشریز کو ڈیجیٹل والٹس، 15 جون سے قبل مفت موبائل کے حصول اور بینظیر ہنرمند پروگرام کی آگاہی

چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے آج ضلع شگر میں بی آئی ایس پی ڈسٹرکٹ آفس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مستحق خواتین بینیفشریز سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ خواتین کی شکایات اور مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر فوری حل کیا جائے۔
چیئرپرسن نے خواتین کو ڈیجیٹل والٹ سسٹم کے بارے میں آگاہی فراہم کی اور مفت موبائل سمز کی تقسیم کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ بینظیر کفالت پروگرام کی آئندہ قسط ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے فراہم کی جائے گی، جس سے ادائیگیوں کے نظام میں مزید شفافیت، سہولت اور مالی شمولیت کو فروغ ملے گا۔
سینیٹر روبینہ خالد نے خواتین کو اپنی موبائل سمز کی حفاظت یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مستحق خواتین کو مفت موبائل سمز فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ وہ اپنے ڈیجیٹل اکاؤنٹس کھلوا سکیں اور مستقبل میں اپنی مالی معاونت براہِ راست ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے وصول کر سکیں۔ انہوں نے تمام مستحق خواتین سے اپیل کی کہ وہ 15 جون سے قبل اپنی مفت موبائل سم ضرور حاصل کر لیں تاکہ ادائیگیوں کے عمل میں کسی قسم کی رکاوٹ پیش نہ آئے۔
بعد ازاں چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد نے ضلع گانچھے کی تحصیل ڈغونی میں بی آئی ایس پی تحصیل دفتر کا دورہ بھی کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ بینظیر ہنرمند پروگرام کے تحت خواتین اور ان کے گھرانوں کے افراد کو مختلف شعبوں میں ہنر مند بنانے کے لیے سکل ٹریننگ فراہم کی جائے گی تاکہ وہ باعزت روزگار حاصل کر سکیں اور معاشی طور پر خود مختار بن سکیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ خواتین کو ڈیجیٹل اور مالیاتی خواندگی کی خصوصی تربیت بھی فراہم کی جا رہی ہے تاکہ وہ جدید مالیاتی نظام سے مؤثر انداز میں مستفید ہو سکیں۔
چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے کہا کہ پروگرام میں غیر شادی شدہ خواتین کی شمولیت کے لیے بھی پالیسی تشکیل دی جا رہی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق خواتین کو سماجی تحفظ اور ترقی کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل بی آئی ایس پی گلگت بلتستان محمد عالم بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *