Banner
Daily Sahafat Quetta
August 6, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا سیکیورٹی نوٹیفکیشن جعلی ہے، بابر یوسفزئیاسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ کا انسدادِ پولیو مہم کے دوران یونین کونسل ٹاؤن کا دورہ؛ ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہمحکمہ بی اینڈ آر قلات کی جانب سے متعدد ترقیاتی کاموں کا ٹینڈر جاریگورنمنٹ ڈائری فارم پشین کی جانب سے الیکٹرانک ٹینڈر نوٹس جاریمحکمہ لائیو اسٹاک پشین کی جانب سے ٹینڈر نوٹس جاریکوئٹہ کشمیر کالونی میں واٹر سپلائی اور سولر سسٹم کا ٹینڈر جاریاسلام آباد، چئیرمین مارکیٹ کمیٹی ایم ساجد عباسی سے عنصر عباسی اشراق عباسی اور الو پیاز یونین کے صدر چوہدری وسیم کی ملاقاتہزار گنجی میں بدامنی کے واقعات پر خاموش نہیں رہیں گے، جمعیت علمائے اسلام کوئٹہگنداواہ: ایم ایس ڈاکٹر منصور احمد کھوسہ کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا تفصیلی دورہفوجی فرٹیلائزر کمپنی کا سال 2026 کا تیسرا کارپوریٹ بریفنگ سیشن منعقدسوشل میڈیا پر گردش کرنے والا سیکیورٹی نوٹیفکیشن جعلی ہے، بابر یوسفزئیاسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ کا انسدادِ پولیو مہم کے دوران یونین کونسل ٹاؤن کا دورہ؛ ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہمحکمہ بی اینڈ آر قلات کی جانب سے متعدد ترقیاتی کاموں کا ٹینڈر جاریگورنمنٹ ڈائری فارم پشین کی جانب سے الیکٹرانک ٹینڈر نوٹس جاریمحکمہ لائیو اسٹاک پشین کی جانب سے ٹینڈر نوٹس جاریکوئٹہ کشمیر کالونی میں واٹر سپلائی اور سولر سسٹم کا ٹینڈر جاریاسلام آباد، چئیرمین مارکیٹ کمیٹی ایم ساجد عباسی سے عنصر عباسی اشراق عباسی اور الو پیاز یونین کے صدر چوہدری وسیم کی ملاقاتہزار گنجی میں بدامنی کے واقعات پر خاموش نہیں رہیں گے، جمعیت علمائے اسلام کوئٹہگنداواہ: ایم ایس ڈاکٹر منصور احمد کھوسہ کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا تفصیلی دورہفوجی فرٹیلائزر کمپنی کا سال 2026 کا تیسرا کارپوریٹ بریفنگ سیشن منعقد

آل ڈسٹرکٹ جشن حب فٹبال ٹورنامنٹ 2026 کا فائنل موٹک فٹبال کلب بھوانی کے نام


حب جام میر غلام قادر فٹبال اسٹیڈیم حب میں کھیلے گئے آل ڈسٹرکٹ جشن حب فٹبال ٹورنامنٹ 2026 کے فائنل میں موٹک فٹبال کلب بھوانی نے حب شاہین کلب کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے کر چیمپئن شپ اپنے نام کرلی فائنل میچ میں مشرف مشو نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے دو گول اسکور کیے جبکہ ایک گول اسد میروانی نے کیا ہزاروں شائقین کی موجودگی میں کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا تاہم موٹک کلب کی مضبوط حکمت عملی اور عمدہ دفاع نے انہیں کامیابی دلائی فائنل میچ کے مہمانِ خاص ایف سی 147 ونگ کے کمانڈر کرنل شہزاد قمر تھے جبکہ برگیڈیئر فواد احمد، ڈپٹی کمشنر حب کیپٹن ریٹائرڈ جمعداد خان مندوخیل، ایس ایس پی حب مرزا بلال حسین، ڈی ایف اے حب کے عہدیداران، سول سوسائٹی اور صحافیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
برگیڈیئر فواد احمد نے ٹورنامنٹ کمیٹی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کھیلوں کے فروغ کیلئے ایسی سرگرمیوں کو خوش آئند قرار دیا۔ کرنل شہزاد قمر نے کہا کہ حب کے نوجوانوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور ایف سی نوجوانوں کی مثبت سرگرمیوں اور کھیلوں کے فروغ کیلئے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔
ڈپٹی کمشنر حب کیپٹن ریٹائرڈ جمعداد خان مندوخیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی ایس ڈی آئی اور ماسٹر پلان کے تحت حب کے گراؤنڈز کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا تاکہ نوجوانوں کو بہتر مواقع میسر آسکیں۔
اختتام پر ونر اور رنر اپ ٹیموں میں ٹرافیاں، نقد انعامات اور انفرادی اعزازات تقسیم کیے گئے جبکہ مہمانوں کو یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *