Banner
Daily Sahafat Quetta
November 5, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
نئے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مسلسل تربیت ناگزیر ہے، فیلڈ مارشلاوتھل نیشنل بینک ڈکیتی کیس میں بڑی پیش رفت، 20 کروڑ 20 لاکھ روپے کی واردات میں ملوث مرکزی ملزم سمیت 3 ملزمان گرفتارکوئٹہ میں 70 لاکھ روپے کی وارداتیں کرنے والا پانچ رکنی گینگ گرفتار، پولیس اہلکار اور خواتین بھی گروہ میں شامل تھے،عمران شوکتگوادر کے اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، مولانا ہدایت الرحمان بلوچایم ٹی آئی صوابی کے وفد کی مشیرِ گورنر برائے صحت لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر سے ملاقاتنثار احمد لغاری ڈسٹرکٹ مٹیاری کو نیا ایکسپریس میڈیا گروپ کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیشساہیوال کے رانا عرفان اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی پا گئے، اہلِ علاقہ کی مبارکبادایس ایچ او تخت محل نعمان اقبال کے خوش اخلاق رویے اور عوامی خدمت کو شہریوں کی جانب سے سراہا جانے لگاگورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا ایچی سن کالج میں بلوچستان کے طلباء کا اسکالرشپ کوٹہ بڑھانے کا اعلانشانگلہ: مسز تاج آفریدی کی خاندان اور ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیتنئے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مسلسل تربیت ناگزیر ہے، فیلڈ مارشلاوتھل نیشنل بینک ڈکیتی کیس میں بڑی پیش رفت، 20 کروڑ 20 لاکھ روپے کی واردات میں ملوث مرکزی ملزم سمیت 3 ملزمان گرفتارکوئٹہ میں 70 لاکھ روپے کی وارداتیں کرنے والا پانچ رکنی گینگ گرفتار، پولیس اہلکار اور خواتین بھی گروہ میں شامل تھے،عمران شوکتگوادر کے اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، مولانا ہدایت الرحمان بلوچایم ٹی آئی صوابی کے وفد کی مشیرِ گورنر برائے صحت لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر سے ملاقاتنثار احمد لغاری ڈسٹرکٹ مٹیاری کو نیا ایکسپریس میڈیا گروپ کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیشساہیوال کے رانا عرفان اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی پا گئے، اہلِ علاقہ کی مبارکبادایس ایچ او تخت محل نعمان اقبال کے خوش اخلاق رویے اور عوامی خدمت کو شہریوں کی جانب سے سراہا جانے لگاگورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا ایچی سن کالج میں بلوچستان کے طلباء کا اسکالرشپ کوٹہ بڑھانے کا اعلانشانگلہ: مسز تاج آفریدی کی خاندان اور ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت

پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن کا دکی کول مائنز حادثہ شہداء کو معاوضہ ادائیگی کا مطالبہ

کوئٹہ: پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن بلوچستان کے جنرل سیکرٹری پیر محمد کاکڑ نے دکی کول مائنز میں پیش آنے والے افسوسناک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں دکی میں کول مائنز کے اندر کام کے دوران 6 کانکن کان کے اندر پھنس گئے تھے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن ضلع دکی کے جنرل سیکرٹری مولوی محمد شاہ، محمد قاسم اور حیات اللہ کی قیادت میں کارکنان فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور اپنی نگرانی میں سینئر اور تجربہ کار کانکنوں کے ہمراہ ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا۔ انہوں نے کہا کہ مختلف کول مائنز سے ماہر اور تجربہ کار کانکنوں کو طلب کیا گیا جنہوں نے انتہائی خطرناک اور پرخطر ماحول میں اپنی پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے امدادی کارروائیاں مسلسل جاری رکھیں۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے 6 میں سے 5 کانکنوں کو زندہ نکال لیا گیا، تاہم زہریلی گیس اور مناسب ہوا نہ ہونے کے باعث ایک کانکن جانبر نہ ہوسکا اور شہید ہوگیا۔ پیر محمد کاکڑ نے شہید کانکن کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ آمین۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن بلوچستان اس المناک حادثے پر سوگوار خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ انہوں نے حکومتِ بلوچستان اور متعلقہ کمپنی سے مطالبہ کیا کہ شہید کانکن کے ورثاء کو کمپنسیشن اور ڈیتھ گرانٹ ایک ماہ کے اندر ادا کی جائے، جبکہ زخمی اور متاثرہ کانکنوں کو بہترین طبی سہولیات، مکمل علاج اور صحت یابی تک مالی معاونت فراہم کی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ زندہ بچ جانے والے کانکنوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ متعلقہ ادارے کانکنوں کی جانوں کے تحفظ کیلئے مؤثر اور عملی اقدامات یقینی بنائیں گے۔ پیر محمد کاکڑ نے پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن ضلع دکی کی قیادت اور کارکنان کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے فوری ریسکیو آپریشن شروع کرکے جس جرات، محنت، انسان دوستی اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، وہ قابلِ ستائش ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ دکی ٹیم کو ہمیشہ سلامت رکھے اور وہ آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ انسانیت کی خدمت کرتے رہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *