Banner
Daily Sahafat Quetta
August 3, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کیچ: بلیدہ میں مبینہ اغوا کی کوشش، مزاحمت پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، دو خواتین زخمیچمن کوژک کے قریب ٹریفک حادثہ، گاڑی کھائی میں گرنے سے 3 خواتین جاں بحقملکی صورت حال؛ وزیراعظم سے وزیر داخلہ کی اہم ملاقاتعالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی، ایک روز میں 4 ڈالر سے زائد سستا ہوگیاکراچی: تاجر میر رضا علی کی پراسرار موت، قتل یا مالی دباؤ؟ تحقیقات جاریسونے کی قیمت میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 28 ہزار روپے سے تجاوز کرگیاآزاد کشمیر انتخابات، ن لیگ نے 14 سیٹوں کے ساتھ میدان مار لیا، پیپلز پارٹی کی 5 نشستیںہنگو؛ نجی بینک پر مسلح نقاب پوش افراد کا حملہ، بینک منیجر اور کیشیئر اغواخیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، متعدد خوارج جہنم واصل، اسلحہ برآمدتاریخ کے گمشدہ اوراق، پشتون سیاست کا المیہ اور ستر سالہ فریب کا احوالکیچ: بلیدہ میں مبینہ اغوا کی کوشش، مزاحمت پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، دو خواتین زخمیچمن کوژک کے قریب ٹریفک حادثہ، گاڑی کھائی میں گرنے سے 3 خواتین جاں بحقملکی صورت حال؛ وزیراعظم سے وزیر داخلہ کی اہم ملاقاتعالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی، ایک روز میں 4 ڈالر سے زائد سستا ہوگیاکراچی: تاجر میر رضا علی کی پراسرار موت، قتل یا مالی دباؤ؟ تحقیقات جاریسونے کی قیمت میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 28 ہزار روپے سے تجاوز کرگیاآزاد کشمیر انتخابات، ن لیگ نے 14 سیٹوں کے ساتھ میدان مار لیا، پیپلز پارٹی کی 5 نشستیںہنگو؛ نجی بینک پر مسلح نقاب پوش افراد کا حملہ، بینک منیجر اور کیشیئر اغواخیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، متعدد خوارج جہنم واصل، اسلحہ برآمدتاریخ کے گمشدہ اوراق، پشتون سیاست کا المیہ اور ستر سالہ فریب کا احوال

کوئٹہ کے ترقیاتی منصوبے عوام کے لیے اذیت بن گئے،مولاناعبدالرحمن رفیق


جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن رفیق، سیکرٹری جنرل حاجی عین اللہ شمس، سینیئر نائب امیر مولانا خورشید احمد، حاجی بشیر احمد کاکڑ، مولانا محب اللہ، مولانا محمد ایوب ایوبی، شیخ مولانا عبدالاحد، مولانا سعید احمد، حافظ سراج الدین، مفتی محمد روزی خان بادیزئی، مولانا محمد شعیب جدون، رحیم الدین ایڈووکیٹ اور مولانا محمد عارف شمشیر نے کہا ہے کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں جاری نام نہاد ترقیاتی منصوبے عوام کے لیے شدید اذیت اور پریشانی کا باعث بن چکے ہیں۔ شہر کی اہم شاہراہیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوکر کھنڈرات کا منظر پیش کررہے ہیں ترقیاتی کاموں میں سست روی نے شہری زندگی کو مفلوج کرکے رکھ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جگہ جگہ سڑکوں کی کھدائی، ناقص منصوبہ بندی اور کام کی سست رفتاری کے باعث گردوغبار، ماحولیاتی آلودگی اور ٹریفک کے مسائل میں خطرناک حد تک اضافہ ہوچکا ہے جس سے شہری بالخصوص موٹر سائیکل سوار اور پیدل چلنے والے شدید مشکلات اور ذہنی اذیت سے دوچار ہیں۔ آمدورفت میں رکاوٹیں اور روزمرہ زندگی کے معمولات متاثر ہونے سے عوام میں شدید بے چینی پائی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ایک منصوبے کو مکمل اور فعال بنانے کے بجائے بیک وقت متعدد منصوبوں کا آغاز کرکے شہریوں کو مسلسل مشکلات میں مبتلا کررہی ہے۔ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، معیار اور بروقت تکمیل کا فقدان حکومتی نااہلی اور بدانتظامی کا واضح ثبوت ہے۔ عوامی سہولت کے نام پر جاری یہ منصوبے درحقیقت مفادات اور کرپشن کے حصول کا ذریعہ بنائے جارہے ہیں عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم کرکے ان کی زندگی اجیرن بنادی گئی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اور متعلقہ ادارے فوری طور پر ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز کرکے تمام منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرکے عوام کو درپیش مشکلات کا فوری ازالہ کریں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *