Banner
Daily Sahafat Quetta
September 25, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ فوری ختم کی جائے، گورنر بلوچستانکوئٹہ: گھر میں افسوسناک واقعہ، دو کمسن بچے جاں بحقپی ٹی آئی کی لانگ مارچ ملتوی کرنے کی تجویز، اچکزئی کا صاف انکارملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور ممکنہ سیلاب کا خدشہ، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاریمعصوم طالبعلم کی ہلاکت پر سوالات اٹھ گئے، مولانا عبدالرحمن رفیقایکسائز اینڈ اینٹی نارکوٹکس نصیرآباد کی اہم کارروائی، موٹر سائیکل کی سیٹ سے 6 کلو آئس برآمد، ملزم گرفتارانکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کی جائے، کاشف حیدریانتظام و احتساب سے ادب و مزاح تک محمد جمیل بھٹی کی ہمہ جہت شخصیتتحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اہم اجلاس، لانگ مارچ ملتوی کرنے کی تجویزپی ٹی آئی کا احتجاج روکنے کےلیے بڑے اقدامات، شہر اقتدار میں کنٹینر ہی کنٹینر، پہاڑی راستے بھی بندغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ فوری ختم کی جائے، گورنر بلوچستانکوئٹہ: گھر میں افسوسناک واقعہ، دو کمسن بچے جاں بحقپی ٹی آئی کی لانگ مارچ ملتوی کرنے کی تجویز، اچکزئی کا صاف انکارملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور ممکنہ سیلاب کا خدشہ، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاریمعصوم طالبعلم کی ہلاکت پر سوالات اٹھ گئے، مولانا عبدالرحمن رفیقایکسائز اینڈ اینٹی نارکوٹکس نصیرآباد کی اہم کارروائی، موٹر سائیکل کی سیٹ سے 6 کلو آئس برآمد، ملزم گرفتارانکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کی جائے، کاشف حیدریانتظام و احتساب سے ادب و مزاح تک محمد جمیل بھٹی کی ہمہ جہت شخصیتتحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اہم اجلاس، لانگ مارچ ملتوی کرنے کی تجویزپی ٹی آئی کا احتجاج روکنے کےلیے بڑے اقدامات، شہر اقتدار میں کنٹینر ہی کنٹینر، پہاڑی راستے بھی بند

جیوانی اسپتال کو مزید اپ گریڈ کرکے عوام کو معیاری طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی، سیکرٹری صحت بلوچستان مجیب الرحمان

کراچی: متحدہ عرب امارات کے پاکستان میں قونصل جنرل ڈاکٹر بخیت عتیق الرمیثی اور متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کے اراکین کی دعوت پر سیکرٹری صحت بلوچستان مجیب الرحمان نے کراچی میں متحدہ عرب امارات کے قونصل خانے کا دورہ کیا، جہاں جیوانی کے عوام کے لیے متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کی جانب سے تعمیر کردہ طبی مرکز کی حکومت بلوچستان کو حوالگی اور اس کی فعالیت سے متعلق تفصیلی اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس کے دوران اسپتال کی فعالیت، آپریشنل ضروریات، مستقبل میں توسیع، اور جیوانی سمیت ملحقہ علاقوں کے عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سیکرٹری صحت بلوچستان مجیب الرحمان نے حکومتِ متحدہ عرب امارات اور شاہی خاندان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بلوچستان کے دور افتادہ ساحلی علاقے جیوانی میں اسپتال قائم کرکے عوام دوستی اور بھائی چارے کی اعلیٰ مثال قائم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان نے اس طبی مرکز کو مزید اپ گریڈ کرتے ہوئے اسے تحصیل ہیڈکوارٹر (THQ) اسپتال کا درجہ دے دیا ہے، جس سے مقامی آبادی کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی میں نمایاں بہتری آئے گی۔

ڈاکٹر بخیت عتیق الرمیثی نے یقین دہانی کروائی کہ اسپتال کے لیے درکار تمام طبی آلات اور مشینری متحدہ عرب امارات کی جانب سے فراہم کی جائے گی، جبکہ حکومت بلوچستان اسپتال کے آپریشنل اخراجات، ہیومن ریسورس اور دیگر جاری اخراجات برداشت کرے گی تاکہ اسپتال کو مؤثر اور پائیدار انداز میں فعال رکھا جا سکے۔

سیکرٹری صحت بلوچستان نے پاکستان، بالخصوص بلوچستان کے عوام، اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام متحدہ عرب امارات کی قیادت اور شاہی خاندان کی جانب سے صوبے کے لیے کی جانے والی معاونت، محبت اور خیرسگالی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

دونوں جانب سے اس امر پر بھی اتفاق کیا گیا کہ بلوچستان کے پسماندہ علاقوں میں صحت کی سہولیات اور عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات کو مزید بہتر بنانے کے لیے باہمی تعاون کو مستقبل میں بھی جاری رکھا جائے گا

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *