Banner

عورت فاﺅنڈیشن کے40سال مکمل ،کراچی میں شاندار فنڈریزنگ گالا

Share

Share This Post

or copy the link

پاکستان میں خواتین کے حقوق، سماجی انصاف اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے سرگرم معروف تنظیم عورت فاو¿نڈیشن نے اپنی جدوجہد کے 40 سال مکمل ہونے پر ایک پروقار فنڈ ریزنگ گالا “GIVE TO GAIN” کا انعقاد کیا۔ Pearl Continental Hotel Karachi میں منعقدہ اس تقریب کا مرکزی موضوع “سماجی سرمائے کی اہمیت اور جامع ترقی پر اس کے اثرات” تھا۔ یہ تقریب عورت فاو¿نڈیشن کی چار دہائیوں پر محیط اس شاندار سفر کا اعتراف تھی جس کا مقصد ایک منصفانہ، بااختیار اور صنفی امتیاز سے پاک پاکستان کی تشکیل ہے۔تقریب کا ایک یادگار لمحہ عورت فاو¿نڈیشن کی 40 ویں سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب تھی، جس کی قیادت مہمانِ خصوصی اور فاو¿نڈیشن کی قیادت نے کی۔ یہ لمحہ خواتین کی ہمت، بااختیاری، جدوجہد اور اجتماعی کامیابی کی ایک خوبصورت علامت بن کر ابھرا۔تقریب کی صدارت عورت فاو¿نڈیشن کی صدر محترمہ انیس ہارون نے کی، جبکہ طباانی گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین جناب حمزہ طباانی مہمانِ خصوصی تھے۔ تقریب کی نظامت کے فرائض عورت فاو¿نڈیشن کی ریجنل ہیڈ محترمہ منیزہ نے نہایت مہارت، اعتماد اور دلکش انداز میں انجام دیے۔ ان کے پیشہ ورانہ طرزِ گفتگو اور سماجی وکالت کے موضوعات کو کارپوریٹ ذمہ داری کے ساتھ جوڑنے کے انداز کو شرکائ نے بے حد سراہا۔عورت فاو¿نڈیشن کے سی ای او مرزا نعیم نے اپنے کلیدی خطاب میں تنظیم کے چالیس سالہ سفر، درپیش مشکلات، تاریخی کامیابیوں اور خواتین کے حقوق کے لیے جاری جدوجہد کا تفصیلی خاکہ پیش کیا، جسے حاضرین نے کھڑے ہو کر خراجِ تحسین پیش کیا۔ ان کی بصیرت انگیز قیادت، مستقل مزاجی اور خواتین کی بااختیاری کے لیے انتھک خدمات کو بھرپور انداز میں سراہا گیا، جنہوں نے پیچیدہ سماجی و سیاسی حالات میں بھی عورت فاو¿نڈیشن کو امید، شعور اور تبدیلی کی علامت بنائے رکھا۔مہمانِ خصوصی حمزہ طباانی نے اپنے خطاب میں مرزا نعیم اور عورت فاو¿نڈیشن کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ کارپوریٹ سیکٹر کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ معاشرتی مساوات، خواتین کی ترقی اور انسانی وقار کے فروغ کے لیے اپنا مو¿ثر کردار ادا کرے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پائیدار ترقی کے لیے کاروباری اداروں اور سماجی تنظیموں کے درمیان مضبوط اشتراک ناگزیر ہے۔تقریب سے دیگر ممتاز مقررین نے بھی خطاب کیا۔جاز موبی لنک کی بزنس ہیڈ محترمہ اسمائ ذیشان نے خواتین کی ڈیجیٹل شمولیت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کو جدید ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور ڈیجیٹل خواندگی سے لیس کرنا موجودہ دور میں معاشی خودمختاری اور سماجی ترقی کا تیز ترین راستہ ہے۔نامور ماہرِ امراضِ قلب ڈاکٹر اکرم سلطان نے خواتین کی سماجی حیثیت اور عوامی صحت کے درمیان گہرے تعلق کو اجاگر کرتے ہوئے خواتین کے لیے مخصوص طبی امدادی نظام، صحت کی سہولیات اور آگاہی پروگراموں کی ضرورت پر زور دیا۔ویلتھ (WELTH) فاو¿نڈیشن کے بزنس ہیڈ سید ذیشان ہاشمی نے “Whole-of-Nation” یعنی “پوری قوم کے اتحاد” کے تصور پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پائیدار سماجی سرمایہ اسی وقت تشکیل پاتا ہے جب کارپوریٹ ادارے، صنعتی رہنما، طبی ماہرین، سماجی تنظیمیں اور عوامی قیادت ایک مشترکہ قومی وڑن اور حب الوطنی کے جذبے کے تحت اپنے اہداف کو یکجا کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لیے مشترکہ ذمہ داری، سماجی ہم آہنگی اور ادارہ جاتی تعاون بنیادی حیثیت رکھتے ہیں۔اس فنڈ ریزنگ گالا میں زندگی کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز اور بااثر شخصیات نے شرکت کی، جن میں عورت فاو¿نڈیشن کی کنٹری ہیڈ محترمہ ممتاز، اور سینئر قیادت کے اراکین جناب عاصم ملک اور ملکا شامل تھے۔مہمانوں میں سابق وزیر آئی ٹی و ماحولیات نعمان سہگل، سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر خالد شیخ، سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے ایم ڈی منور علی مٹھانی، ملٹی ٹیک کیمیکلز کے سی ای او کبیر احمد، سلمان فوڈز کے سرفراز احمد خان، ڈاو¿ یونیورسٹی کے ڈاکٹر سلمان عادل، ایلفا ٹیک کی سی ای او شہر بانو ولا جاہی، ہائی کورٹ کے وکلائ کاشف ایڈووکیٹ اور سید سلیم ایڈووکیٹ، اور بیکن ہاو¿س کی امبر ساجد سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی متعدد نمایاں شخصیات شریک ہوئیں۔سید ذیشان ہاشمی اور ویلتھ فاو¿نڈیشن کی ہما اکرام اللہ کی تزویراتی ہم آہنگی اور مشترکہ کاوشوں کے تحت منعقدہ یہ تقریب اجتماعی عمل، قومی یکجہتی اور سماجی شراکت داری کی ایک روشن مثال ثابت ہوئی، جس نے یہ واضح پیغام دیا کہ جب کارپوریٹ سیکٹر، طبی برادری، تعلیمی ادارے اور سماجی کارکن ایک مشترکہ وڑن کے تحت متحد ہوتے ہیں تو وہ پاکستان کے ایک محفوظ، خوشحال اور بااختیار مستقبل کی بنیاد مضبوط بناتے ہیں۔

عورت فاﺅنڈیشن کے40سال مکمل ،کراچی میں شاندار فنڈریزنگ گالا

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us