Banner

سکھر پولیس کی موٹر سائیکل لفٹرز کے خلاف کامیاب کارروائیاں، تین ملزمان گرفتار

Share

Share This Post

or copy the link


سکھر (رپورٹ اسلم سومرو)سکھر پولیس نے موٹر سائیکل چوروں کے خلاف کارروائیوں میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی خصوصی ہدایات پر جاری کریک ڈاؤن کے دوران تھانہ سی سیکشن، تھانہ آباد اور تھانہ ایئرپورٹ چوکی انچارج ٹاؤن شپ نے مشترکہ کارروائیاں کرتے ہوئے تین موٹر سائیکل لفٹر ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں وحید جاگیرانی، رضوان علی جونیجو اور اسداللہ دمیو شامل ہیں۔ ان افراد پر شہر کے مختلف علاقوں میں موٹر سائیکل چوری سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے اور یہ پولیس کو طویل عرصے سے مطلوب تھے۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی تفتیش میں ان کے دیگر ساتھیوں کے بارے میں بھی اہم معلومات حاصل ہوئی ہیں، جن کی گرفتاری کے لیے الگ الگ چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ایس ایس پی سکھر اظہر خان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگر کوئی شخص گرفتار ملزمان کو کسی واردات کے دوران شناخت کرتا ہے یا ان کے خلاف کوئی شکایت رکھتا ہے تو وہ فوری طور پر متعلقہ تھانے سے رابطہ کرے۔ اس سے نہ صرف چوری شدہ موٹر سائیکلوں کی برآمدگی ممکن ہو سکے گی بلکہ قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد وہ اصل مالکان کو واپس بھی کی جا سکیں گی۔پولیس نے شہریوں سے مزید تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ جرائم کی روک تھام کے لیے عوامی تعاون انتہائی ضروری ہے۔ گرفتار ملزمان سے چھینی گئی موٹر سائیکلوں کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے تفتیش جاری ہے۔

سکھر پولیس کی موٹر سائیکل لفٹرز کے خلاف کامیاب کارروائیاں، تین ملزمان گرفتار

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us