Banner
Daily Sahafat Quetta
August 7, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
دہشتگردی کیخلاف فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحتیں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں ،شاہد رنددہشتگردی کا ناسور پوری قوم اورریاست کا ناسور ہے ،وزیراعلیٰ بلوچستانوزراء عوامی خدمت، امن و امان اور بہتر طرزِ حکمرانی پر خصوصی توجہ دیں، روبینہ شاہجب جھوٹ قوم کا مزاج بن جائےجرائم کی بیخ کنی8 اگست صوبے کی عدالتی تاریخ کا سیاہ ترین دنپٹنی پولیس کا ایکشن، مقابلے کے بعد زخمی ڈاکو گرفتارحب شاہین کلب کی شاندار فتح، کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لیعوامی خدمت اولین ترجیح، محکمے کارکردگی بہتر بنائیں، سائرہ عطاءخلائی ٹیکنالوجی اور موسمیاتی تبدیلیدہشتگردی کیخلاف فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحتیں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں ،شاہد رنددہشتگردی کا ناسور پوری قوم اورریاست کا ناسور ہے ،وزیراعلیٰ بلوچستانوزراء عوامی خدمت، امن و امان اور بہتر طرزِ حکمرانی پر خصوصی توجہ دیں، روبینہ شاہجب جھوٹ قوم کا مزاج بن جائےجرائم کی بیخ کنی8 اگست صوبے کی عدالتی تاریخ کا سیاہ ترین دنپٹنی پولیس کا ایکشن، مقابلے کے بعد زخمی ڈاکو گرفتارحب شاہین کلب کی شاندار فتح، کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لیعوامی خدمت اولین ترجیح، محکمے کارکردگی بہتر بنائیں، سائرہ عطاءخلائی ٹیکنالوجی اور موسمیاتی تبدیلی

دہشتگردی کیخلاف فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحتیں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں ،شاہد رند

معاونِ وزیر اعلیٰ بلوچستان برائے اطلاعات و سیاسی امور شاہد رند نے واشک اور مستونگ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں اور قربانیاں پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں شاہد رند نے کہا کہ 5 اور 6 اگست 2026 کو بلوچستان کے اضلاع واشک اور مستونگ میں “ردالفتنہ-3” کے تحت دو مو¿ثر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے، جن میں بھارت کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ “فتنہ الہندوستان” کے 12 دہشت گرد ہلاک کیے گئے انہوں نے کہا کہ 5 اگست کو ضلع واشک میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی نقل و حرکت کی بروقت نشاندہی کرتے ہوئے کامیاب کارروائی کی، جس کے نتیجے میں فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے چھ دہشت گرد ہلاک ہوئے انہوں نے کہا کہ 6 اگست کو ضلع مستونگ میں ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد مزید چھ دہشت گردوں کو ہلاک کیا جبکہ دہشت گردوں کا ٹھکانہ بھی مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا معاونِ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کے قیام، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بھرپور عزم کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ “عزمِ استحکام” کے قومی وژن کے تحت ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا شاہد رند نے کہا کہ حکومت بلوچستان دہشت گردی کے خلاف قومی جنگ میں سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے اور صوبے میں دیرپا امن، استحکام اور ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *