Banner

بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار خاتون افسر کو بی سی کی کمان سونپ دی گئی

Share

Share This Post

or copy the link


گریڈ 19 کی پی ایس پی افسر شہلا قریشی قائم مقام ڈپٹی کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری تعینات
بلوچستان کے سیکیورٹی اور پولیسنگ کے شعبے میں ایک تاریخی پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں پہلی مرتبہ بلوچستان کانسٹیبلری (بی سی)کی تاریخ میں کسی خاتون افسر کو سیکنڈ اِن کمانڈ (2IC) کی اہم ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔ پاکستان پولیس سروس (پی ایس پی)گروپ کی گریڈ 19 کی تجربہ کار افسر محترمہ شہلا قریشی کو قائم مقام ڈپٹی کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری تعینات کر دیا گیا ہے، جسے ادارے میں خواتین کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر قرار دیا جا رہا ہے۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، شہلا قریشی کی تعیناتی بلوچستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں میں خواتین کے بڑھتے ہوئے کلیدی کردار کی عکاسی کرتی ہے۔ بلوچستان کانسٹیبلری صوبے میں امن و امان، حساس مقامات کی سیکیورٹی اور ہنگامی حالات میں معاونت جیسے اہم امور انجام دیتی ہے، جہاں شہلا قریشی اب انتظامی اور آپریشنل نگرانی میں اپنا کردار ادا کریں گی۔ سیکیورٹی اور عوامی حلقوں نے اس تقرری کو خواتین کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک مثبت قدم قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس سے دیگر خواتین افسران کو بھی اعلی عہدوں پر کام کرنے کا حوصلہ ملے گا۔

بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار خاتون افسر کو بی سی کی کمان سونپ دی گئی

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us