Banner

مولانا ادریس کی شہادت ریاستی ناکامی کی علامت ہے: حافظ حمد اللہ

Share

Share This Post

or copy the link

کوئٹہ ( ) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما، سابق سینیٹر اور محافظ ختم نبوت حضرت مولانا حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں قاتل کے سوا سب کچھ غیر محفوظ ہو چکا ہے، جبکہ شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس کی شہادت ریاستی ناکامیوں کے تسلسل کی ایک اور کڑی ہے۔ وہ کوئٹہ کے علاقے کوٹوال نواں کلی میں دارالقرآن اسلامیہ کلی خانان کوٹوال کی سالانہ دستارِ فضیلت کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ علمائے کرام نے ہمیشہ وطن عزیز کے استحکام اور بقا کے لیے اپنی جانوں کی قربانیاں دی ہیں،

 

مگر اس کے باوجود حالات میں بہتری نظر نہیں آ رہی۔ حافظ حمد اللہ نے خیبرپختونخوا اور وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دونوں حکومتوں کی مثال ایسے دو پہلوانوں جیسی ہے جو اکھاڑے میں ایک دوسرے کو گالیاں تو دیتے ہیں لیکن باہر کھڑے قاتل کو راستہ دینے میں مکمل اتفاق رکھتے ہیں، اسی وجہ سے قاتل بلا خوف و خطر گھوم رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک خصوصاً یہ خطہ شدید بدامنی کا شکار ہے، جہاں عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہزاروں طلبہ کے استاد شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس کی شہادت اس امر کی عکاس ہے کہ ریاست امن و امان کے قیام میں ناکام ہو چکی ہے۔

مولانا ادریس کی شہادت ریاستی ناکامی کی علامت ہے: حافظ حمد اللہ

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us