Banner
Daily Sahafat Quetta
August 5, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
صنعتی پولٹری فارمنگ: انسانی صحت کے لیے خاموش خطرہاسلام آباد،ایم ساجد عباسی چئیرمین مارکیٹ کمیٹی اسلام آبادکا فروٹ وسبزی منڈی کے آڑھتیوں کے ساتھ اہم اجلاس منعقدجمعیت بلوچستان میں حکومت کا حصہ نہیں بنے گی،مولانا فضل الرحمانوزیراعلیٰ سے انجینئر زمرک خان اچکزئی کی ملاقات، میونسپل کمیٹیوں کے قیام پر اظہار تشکرجمعیت اور عوام کا تعلق ہی جماعت کی اصل طاقت ہے،مولانا عبدالرحمن رفیقسردار اور ریاستترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل گڈ گورننس کا ثمر ہے، میر سرفراز بگٹینورا کشتی اقتدار اور عوام کی شکستسوال ہوگا، جواب ہوگاعالمی گریٹ گیم، امریکی استعمار اور امت مسلمہ کی خاموشیصنعتی پولٹری فارمنگ: انسانی صحت کے لیے خاموش خطرہاسلام آباد،ایم ساجد عباسی چئیرمین مارکیٹ کمیٹی اسلام آبادکا فروٹ وسبزی منڈی کے آڑھتیوں کے ساتھ اہم اجلاس منعقدجمعیت بلوچستان میں حکومت کا حصہ نہیں بنے گی،مولانا فضل الرحمانوزیراعلیٰ سے انجینئر زمرک خان اچکزئی کی ملاقات، میونسپل کمیٹیوں کے قیام پر اظہار تشکرجمعیت اور عوام کا تعلق ہی جماعت کی اصل طاقت ہے،مولانا عبدالرحمن رفیقسردار اور ریاستترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل گڈ گورننس کا ثمر ہے، میر سرفراز بگٹینورا کشتی اقتدار اور عوام کی شکستسوال ہوگا، جواب ہوگاعالمی گریٹ گیم، امریکی استعمار اور امت مسلمہ کی خاموشی

کوئٹہ فائرنگ واقعہ، ڈی آئی جی کا سخت ایکشن، ملوث تینوں پولیس اہلکار گرفتار

صوبائی دارالحکومت میں سیاہ رنگ کی مارک ایکس گاڑی پر پولیس فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کے واقعے پر ڈی آئی جی کوئٹہ نے سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ واقعے کی شفاف تحقیقات کے لیے ایس ایس پی SCIW کی سربراہی میں قائم کردہ انکوائری کمیٹی نے اپنی رپورٹ پیش کر دی ہے،

 

جس کی روشنی میں ملوث تینوں پولیس اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ڈی آئی جی کوئٹہ نے اس موقع پر دوٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ پولیس عوام کے تحفظ کی ضامن ہے اور کسی بھی اہلکار کو اختیارات کے ناجائز استعمال یا زیادتی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کا کام شہریوں کی خدمت کرنا ہے اور ایسے واقعات محکمہ پولیس کے وقار کو ٹھیس پہنچاتے ہیں۔ حکام نے یقین دلایا ہے کہ مقتول کے لواحقین کو انصاف فراہم کیا جائے گا اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والے اہلکاروں کو عبرت کا نشان بنایا جائے گا تاکہ آئندہ ایسے واقعات کا سدباب ہو سکے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *