Banner

سمیع اللہ خان شنواری نے سنٹرل جیل مردان کے سپرنٹنڈنٹ کا چارج سنبھال لیا

Share

Share This Post

or copy the link

سمیع اللہ خان شنواری نے سنٹرل جیل مردان کے سپرنٹنڈنٹ کا چارج سنبھال لیا
وہ خیبرپختونخوا محکمہ جیل خانہ جات کے ایک نہایت تجربہ کار اور سینئر افسر ہیں۔

مردان(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سمیع اللہ خان شنواری نے سنٹرل جیل مردان کے سپرنٹنڈنٹ کا چارج سنبھال لیا ہے۔وہ خیبر پختونخواہ محکمہ جیل خانہ جات کے ایک نہایت تجربہ کار اور سینئر افسر ہیں۔ انہوں نے صوبے کی مختلف اہم جیلوں، بالخصوص سنٹرل جیل بنوں اور سنٹرل جیل ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنی قیمتی خدمات سرانجام دی ہیں۔جیل انتظامیہ کے حلقوں میں ان کا نام سخت نظم و ضبط، اعلیٰ معیار کے سیکیورٹی انتظامات، اور قیدیوں کی فلاح و بہبود و اصلاح کے حوالے سے نمایاں حیثیت رکھتا ہے۔بطور سپرنٹنڈنٹ چارج سنبھالنے پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ اس کے بعد جیل اسٹاف اور ایگزیکٹو افسران کے ساتھ ایک تعارفی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کے دوران سمیع اللہ خان شنواری نے اس بات پر زور دیا کہ جیل میں نظم و ضبط کو مزید مضبوط اور مؤثر بنایا جائے۔ انہوں نے قیدیوں کی اصلاح و بحالی کے پروگراموں میں نمایاں بہتری لانے، عملے کی کارکردگی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بڑھانے، اور صوبائی حکومت کے گڈ گورننس اہداف، خصوصاً انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات کے طے کردہ روڈ میپ کو مؤثر انداز میں حاصل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

سمیع اللہ خان شنواری نے سنٹرل جیل مردان کے سپرنٹنڈنٹ کا چارج سنبھال لیا

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us