Banner

سبی کو پولیو فری بنانا مشترکہ ذمہ داری ہے،ڈپٹی کمشنر الیاس کبزئی

Share

Share This Post

or copy the link

ڈپٹی کمشنر سبی میجر (ر) الیاس کبزئی کی صدارت میں آئندہ پولیو مہم کے حوالے سے اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر سبی منصور علی شاہ، اسسٹنٹ کمشنر بختیار آباد میر بہادر خان بنگلزئی، اسسٹنٹ کمشنر یوٹی ڈاکٹر میر حمزہ لاشاری، ڈویژنل کوارڈینیٹر ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر احسان اللہ، ڈی ایچ او ڈاکٹر قادر ہارون، ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر آئی ایس ڈی میر وائس خان، ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر ایس آر آئی پی ارسلان لاشاری، این اسٹاپ ڈاکٹر شہزادہ کامران، ڈی پی او صلاح الدین مری سمیت ذیلی محکموں کے افسران، علمائے کرام اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈویژنل کوارڈینیٹر ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر احسان اللہ نے گزشتہ پولیو مہم کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سبی میجر (ر) الیاس کبزئی نے کہا کہ آئندہ پولیو مہم 18 تا 21 مئی تک جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ مہم کے دوران گرمی کا موسم ہوگا لیکن تمام افسران اور ٹیموں کو فیلڈ میں رہ کر مہم کو کامیاب بنانا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ ہر ایک بچے تک پہنچنا ہمارا ہدف ہے اور کوئی بھی بچہ ویکسینیشن سے محروم نہیں رہنا چاہیے۔ ڈپٹی کمشنر نے علمائے کرام سے خصوصی اپیل کی کہ وہ جمعہ اور دیگر خطبات میں پولیو مہم کے حوالے سے عوام میں شعور و آگاہی فراہم کریں کیونکہ علماء کا کردار عوام کی رہنمائی میں انتہائی مؤثر اور اہم ہے۔ انہوں نے محکمہ تعلیم کے افسران کو بھی ہدایت کی کہ اسکولوں میں پولیو ویکسینیشن کی کوریج کو بھرپور طریقے سے یقینی بنایا جائے اور کوئی بھی 5 سال سے کم عمر اسکول جانے والا بچہ قطرے پینے سے محروم نہ رہے۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام شرکائے اجلاس سے بھرپور تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ مہم بچوں کے روشن مستقبل کے لیے ہے اور اس میں ہر ایک کا کردار انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ سبی کو پولیو سے پاک بنانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

سبی کو پولیو فری بنانا مشترکہ ذمہ داری ہے،ڈپٹی کمشنر الیاس کبزئی

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us