Banner
Daily Sahafat Quetta
July 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسیناقلیتی طلبہ کے 2 فیصد تعلیمی کوٹے پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کی جائے، منارٹی فورم کا مطالبہفاطمہ جناحؒ کی جدوجہد، دیانت اور قومی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں، فیصل خان جمالیبی آئی ایس پی اور پی ایس ڈی ایف کے درمیان بینظیر ہنرمند پروگرام کیلئے ایم او یو پر دستخطبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسیناقلیتی طلبہ کے 2 فیصد تعلیمی کوٹے پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کی جائے، منارٹی فورم کا مطالبہفاطمہ جناحؒ کی جدوجہد، دیانت اور قومی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں، فیصل خان جمالیبی آئی ایس پی اور پی ایس ڈی ایف کے درمیان بینظیر ہنرمند پروگرام کیلئے ایم او یو پر دستخط

ملک میں اپریل کے دوران بارشیں معمول سے زیادہ ریکارڈ، کون سا شہر گرم ترین رہا؟

ملک میں اپریل کے دوران بارشیں معمول سے زیادہ ریکارڈ، کون سا شہر گرم ترین رہا؟
پارا چنار اپریل کا سب سے زیادہ بارش والا علاقہ رہا جہاں 283.6 ملی میٹر بارش ہوئی

ملک بھر میں اپریل 2026 میں بارشیں معمول سے 65 فیصد زیادہ ریکارڈ ہوئیں، اوسط بارش 41.1 ملی میٹر کے ساتھ حالیہ برسوں میں نمایاں اضافہ رہا۔

محکمہ موسمیات نے اپریل کے مہینے میں موسمی صورتحال کے متعلق کلائمٹ سمری جاری کر دی۔

کلائمٹ سمری کے مطابق اپریل کا اوسط درجہ حرارت 25.0 ڈگری مجموعی طور پر معمول کے مطابق رہا تاہم دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 7 ڈگری کم جبکہ رات کا درجہ حرارت معمول سے 8 ڈگری زیادہ ریکارڈ ہوا۔

سندھ کے شہر شہید بینظیرآباد میں اپریل میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 47.5 ڈگری ریکارڈ ہوا جبکہ مٹھی گرم ترین مقام رہا جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39.9 ڈگری ریکارڈ ہوا۔

خیبر پختونخوا کے علاقے چیراٹ میں ایک دن میں 101.4 ملی میٹر شدید بارش ریکارڈ ہوئی جبکہ پارا چنار اپریل کا سب سے زیادہ بارش والا علاقہ رہا جہاں 283.6 ملی میٹر بارش ہوئی۔

کالام اور مالم جبہ میں کم ترین درجہ حرارت 1.5 ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق نینو صورتحال اس وقت نیوٹرل ہے، اس وقت نہ اَل نینو کی صورتحال اور نہ ہی لا نینا کی صورتحال ہے۔

موسمیاتی ماڈلز کے مطابق آئندہ مہینوں میں ال نینو فعال ہونے کا امکان ہے جبکہ انڈین اوشن ڈائی پول بھی نیوٹرل فیز میں داخل ہوگیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *