Banner
Daily Sahafat Quetta
September 22, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان میں ڈیجیٹل ہیلتھ کے فروغ کیلئے اہم معاہدہ طے پاگیا بلوچستان میں ڈیجیٹل ہیلتھ نظام مزید مستحکم کیا جائے گا، میر سرفراز بگٹیتعمیراتی شعبے کے حقوق کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہوگی، حاجی عبدالمالک کاکڑبلوچستان کا تعلیم یافتہ نوجوان مایوسی کا شکارصفدر خان باغی نے گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین کے چھوٹے بھائی ڈاکٹر عبدالحق فاروقی کی شادی کے ولیمہ میں شرکتپشتون تہذیب و ثقافت سماجی انصاف ،توانائی و مکالمے کا متلاشی !!،،،پشتون کلچر ڈے 23 ستمبر کو منایا جائے، سردار منظور کاکڑایرانی حملوں میں متاثرہ خلیجی توانائی تنصیبات کی بحالی کے لیے امریکا نے 5 ارب ڈالر کی پیشکش کر دیفیلڈ مارشل کی فارمیشنز کو ہمہ وقت چوکس رہنے اور اعلیٰ آپریشنل تیاری برقرار رکھنے کی ہدایتاقوام متحدہ نے ایران جنگ ختم کرانے کیلئے پاکستان سے رابطے کی تصدیق کردیپیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، 22 ستمبر کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیابلوچستان میں ڈیجیٹل ہیلتھ کے فروغ کیلئے اہم معاہدہ طے پاگیا بلوچستان میں ڈیجیٹل ہیلتھ نظام مزید مستحکم کیا جائے گا، میر سرفراز بگٹیتعمیراتی شعبے کے حقوق کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہوگی، حاجی عبدالمالک کاکڑبلوچستان کا تعلیم یافتہ نوجوان مایوسی کا شکارصفدر خان باغی نے گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین کے چھوٹے بھائی ڈاکٹر عبدالحق فاروقی کی شادی کے ولیمہ میں شرکتپشتون تہذیب و ثقافت سماجی انصاف ،توانائی و مکالمے کا متلاشی !!،،،پشتون کلچر ڈے 23 ستمبر کو منایا جائے، سردار منظور کاکڑایرانی حملوں میں متاثرہ خلیجی توانائی تنصیبات کی بحالی کے لیے امریکا نے 5 ارب ڈالر کی پیشکش کر دیفیلڈ مارشل کی فارمیشنز کو ہمہ وقت چوکس رہنے اور اعلیٰ آپریشنل تیاری برقرار رکھنے کی ہدایتاقوام متحدہ نے ایران جنگ ختم کرانے کیلئے پاکستان سے رابطے کی تصدیق کردیپیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، 22 ستمبر کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک، جنوبی علاقوں شدید گرم رہنے کی توقع

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک، جنوبی علاقوں شدید گرم رہنے کی توقع
بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار اور گردونواح میں بارش کا امکان ہے

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں شدید گرم رہنے کی توقع ہے تاہم بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ کشمیر، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

خیبر پختونخوا کے بیشتر جنوبی اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے تاہم چترال، بونیر، سوات، باجوڑ، مالاکنڈ، پارہ چنار، خیبر، ایبٹ آباد، مانسہرہ، بٹگرام، شانگلا، کوہستان، دیر، کوہاٹ، اورکزئی، بنوں، وزیرستان، کرم اور گردونواح میں تیز ہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی، وسطی اضلاع میں آندھی، گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔ مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، لاہور، گجرات، شیخوپورہ، گجرانوالہ، سیالکوٹ اور نارووال اور منڈی بہاءٴالدین میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان۔ کشمیر میں چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *