Banner
Daily Sahafat Quetta
September 28, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جی او سی گوادر کا گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول گواتری کا دورہ، طلبہ میں نئے جوتے اور نمایاں کارکردگی پر انعامات تقسیمپی این ایس ہنگور کی کامیاب فائرنگ ملکی دفاعی صلاحیت کی عکاس ہے، میر سرفراز بگٹیبلوچستان پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے، جعفر مندوخیلسیاحت کے فروغ سے معیشت مضبوط ہوگی، فیصل جمالیرحمٰن فاؤنڈیشن ڈائیلاسز سینٹر میں مریضوں کی نگہداشت کا جائزہ، زاہدہ بٹ کا دورہگورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن حقیقی نصیرآباد کی نئی کابینہ کا اعلان کردیا گیاڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن اوستہ محمد،محمد جمن پہنور کا گورنمنٹ مڈل سکول بھاگیہ خان بلیدی کا تفصیلی دورہمانچسٹر میں ڈاکٹر ممتاز حسین کی رہائش گاہ پر علمی و ادبی نشست، فریحہ کمال کی خصوصی شرکتبشپ ڈاکٹر ایم ایم وقاص سے پروفیسر ڈاکٹر پرویز جیفرری اور بشپ ایڈون مل کی ملاقاتموجودہ حالات میں نئے صوبوں کا قیام غیر آئینی اور قوم پر جبر ہوگا، مولانا عبدالقادر لونیجی او سی گوادر کا گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول گواتری کا دورہ، طلبہ میں نئے جوتے اور نمایاں کارکردگی پر انعامات تقسیمپی این ایس ہنگور کی کامیاب فائرنگ ملکی دفاعی صلاحیت کی عکاس ہے، میر سرفراز بگٹیبلوچستان پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے، جعفر مندوخیلسیاحت کے فروغ سے معیشت مضبوط ہوگی، فیصل جمالیرحمٰن فاؤنڈیشن ڈائیلاسز سینٹر میں مریضوں کی نگہداشت کا جائزہ، زاہدہ بٹ کا دورہگورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن حقیقی نصیرآباد کی نئی کابینہ کا اعلان کردیا گیاڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن اوستہ محمد،محمد جمن پہنور کا گورنمنٹ مڈل سکول بھاگیہ خان بلیدی کا تفصیلی دورہمانچسٹر میں ڈاکٹر ممتاز حسین کی رہائش گاہ پر علمی و ادبی نشست، فریحہ کمال کی خصوصی شرکتبشپ ڈاکٹر ایم ایم وقاص سے پروفیسر ڈاکٹر پرویز جیفرری اور بشپ ایڈون مل کی ملاقاتموجودہ حالات میں نئے صوبوں کا قیام غیر آئینی اور قوم پر جبر ہوگا، مولانا عبدالقادر لونی

گرین لائن بس سروس کا آغاز عوام کے لیے بڑا ریلیف ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان

گرین لائن بس سروس کا آغاز عوام کے لیے بڑا ریلیف ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر شیخ محمد بن زاید النہیان ادارہ امراضِ قلب تک گرین لائن بس سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر محکمہ ٹرانسپورٹ بلوچستان نے شہریوں کو معیاری، محفوظ اور بااعتماد سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے شیخ محمد بن زاید النہیان ادارہ امراضِ قلب تک گرین لائن بس سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے ترجمان محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق گرین لائن بس سروس روزانہ صبح 7 بجے سے رات 11 بجے تک چلائی جائے گی، جبکہ ہر 45 منٹ بعد بس کی روانگی یقینی بنائی گئی ہے تاکہ شہریوں کو انتظار کی زحمت نہ اٹھانا پڑے یہ بس سروس شہر کے مختلف اہم مقامات سے گزرتے ہوئے عوام کو سفری سہولت فراہم کرے گی، جن میں بی اے مال، ایف سی ہسپتال، نواب کلی، زرغون آباد، حاجی منان، لیبر کالونی، عبدالخالق چوک، کرسچن کالونی، ہائی وے مارٹ، ملیزہ، ناصران، این یو ایس ٹی اور ایس ایم بی زیڈ اے این آئی سی کیو شامل ہیں حکام کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کا مقصد شہریوں خصوصاً مریضوں اور ان کے تیمارداروں کو شیخ محمد بن زاید النہیان ادارہ امراضِ قلب تک آسان، بروقت اور آرام دہ رسائی فراہم کرنا ہے محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق حکومت بلوچستان عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو ترجیح دے رہی ہے اور آئندہ بھی شہری ٹرانسپورٹ کے نظام میں مزید بہتری کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *