Banner
Daily Sahafat Quetta
September 29, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ میں جناح پیپلز ٹرین کا افتتاح، سریاب سے کچلاک تک سروس شروعصوبائی وزیر تعلیم کا گرلز ڈگری کالج کواری روڈ کا دورہخیبرپختونخوا میں دہشتگردی کی لہر، صوبائی حکومت کی گورننس پر سنگین سوالاتملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی آڈٹ رپورٹ؛ 86 لوڈر رکشوں میں 48 ہزار لیٹر پیٹرول کے استعمال کا انکشافوطن سے محبت ایمان کا حصہ ہے1945 کے بعد عالمی اثر و رسوخ: طاقت، قرض اور اداروں کا نظام۔قسط1گورنر راج لگانے کیلئے جتنے عناصر درکار ہوتے ہیں وہ کے پی حکومت مہیا کر چکی، اختیار ولیگیس صارفین کیلئے بڑی خبر، یکساں ٹیرف لانے کا فیصلہسول اور فوجداری مقدمات بیک وقت چل سکتے ہیں، لاہور ہائیکورٹ نے قانونی نکتہ طے کر دیاافغان سرزمین سے دہشتگردی کی ہر کوشش کا جواب دیا جائے گا، وزیر اطلاعاتکوئٹہ میں جناح پیپلز ٹرین کا افتتاح، سریاب سے کچلاک تک سروس شروعصوبائی وزیر تعلیم کا گرلز ڈگری کالج کواری روڈ کا دورہخیبرپختونخوا میں دہشتگردی کی لہر، صوبائی حکومت کی گورننس پر سنگین سوالاتملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی آڈٹ رپورٹ؛ 86 لوڈر رکشوں میں 48 ہزار لیٹر پیٹرول کے استعمال کا انکشافوطن سے محبت ایمان کا حصہ ہے1945 کے بعد عالمی اثر و رسوخ: طاقت، قرض اور اداروں کا نظام۔قسط1گورنر راج لگانے کیلئے جتنے عناصر درکار ہوتے ہیں وہ کے پی حکومت مہیا کر چکی، اختیار ولیگیس صارفین کیلئے بڑی خبر، یکساں ٹیرف لانے کا فیصلہسول اور فوجداری مقدمات بیک وقت چل سکتے ہیں، لاہور ہائیکورٹ نے قانونی نکتہ طے کر دیاافغان سرزمین سے دہشتگردی کی ہر کوشش کا جواب دیا جائے گا، وزیر اطلاعات

جماعت اسلامی کا پیٹرولیم لیوی، بجلی کی قیمتوں اور سولر پالسی کیخلاف جمعہ کو یوم احتجاج کا اعلان

جماعت اسلامی کا پیٹرولیم لیوی، بجلی کی قیمتوں اور سولر پالسی کیخلاف جمعہ کو یوم احتجاج کا اعلان
حکومت نے پیٹرولیم لیوی میں مزید اضافہ کیا تو ہڑتال کی کال دیں گے، امیر جماعت اسلامی

جماعت اسلامی نے پیٹرولیم لیوی، بجلی کی قیمتوں اور سولر پالسی کیخلاف یکم مئی کو یوم احتجاج منانے کا اعلان کردیا۔

منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ اشتہاروں میں پاکستان فتح کرچکے ہیں مگر عملاً ان دونوں جماعتوں نے پاکستان کو برباد کرکے رکھ دیا ہے۔ جب تک سسٹم کو بدلنے والی پارٹی نہیں آئے گئی حالات ایسے ہی رہیں گے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پیٹرولیم لیوی اور بجلی کی قیمت اور سولر پالیسی کیخلاف جمعہ کو ملک گیر یوم احتجاج منایا جائے گا۔ حکومت لیوی میں مزید 55 روپے اضافے کی بات کررہی ہے اگر لیوی میں مزید اضافہ کیا تو ہڑتال کی کال دیں گے، 25 کروڑ عوام کو حکمرانوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کی جنگ میں اپنا اربوں ڈالر کا نقصان کرایا، اسرائیل سمیت دیگر کئی ممالک کی دہشتگرد ایجنسیاں پاکستان میں داخل ہوئیں، پاکستان کو اپنے مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے عالمی معاملات میں کردار دا کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت نظام بدلنے کی ضرورت ہے، صرف جھنڈے اور چہرے بدلنے سے تبدیلی نہیں آئے گی، اس وقت موجودہ نظام میں مراعات یافتہ طبقے کو سو ارب ڈالر بھی دے دیے جائیں تو تباہ کردیں گے، ملک کو ایک منظم اور عوامی حمایت یافتہ پارٹی کی ضرورت ہے۔

حافظ نعیم نے کہا کہ اس وقت سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی ہے، مشکل وقت میں حکومت کو اپنے خرچے کم کرنے چاہئے تھے مگر یہ سارا بوجھ عوام پر ڈال دیتے ہیں، حکومت نے ایسے مشکل وقت میں عوام سے 137 ارب روپے لیوی سے کمائے۔ لیوی میں سب سے زیادہ کمائی عام لوگوں سے حاصل کیا گیا، موٹر سائیکل سوار غریب عوام سے لیوی کمائی جارہی ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *