Banner
Daily Sahafat Quetta
September 29, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
صوبائی وزیر تعلیم کا گرلز ڈگری کالج کواری روڈ کا دورہخیبرپختونخوا میں دہشتگردی کی لہر، صوبائی حکومت کی گورننس پر سنگین سوالاتملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی آڈٹ رپورٹ؛ 86 لوڈر رکشوں میں 48 ہزار لیٹر پیٹرول کے استعمال کا انکشافوطن سے محبت ایمان کا حصہ ہے1945 کے بعد عالمی اثر و رسوخ: طاقت، قرض اور اداروں کا نظام۔قسط1گورنر راج لگانے کیلئے جتنے عناصر درکار ہوتے ہیں وہ کے پی حکومت مہیا کر چکی، اختیار ولیگیس صارفین کیلئے بڑی خبر، یکساں ٹیرف لانے کا فیصلہسول اور فوجداری مقدمات بیک وقت چل سکتے ہیں، لاہور ہائیکورٹ نے قانونی نکتہ طے کر دیاافغان سرزمین سے دہشتگردی کی ہر کوشش کا جواب دیا جائے گا، وزیر اطلاعاتپی ٹی آئی ملک کی خاطر حکومت اور ریاست کا ساتھ دے، سینئر رہنما کا پارٹی قیادت کو خطصوبائی وزیر تعلیم کا گرلز ڈگری کالج کواری روڈ کا دورہخیبرپختونخوا میں دہشتگردی کی لہر، صوبائی حکومت کی گورننس پر سنگین سوالاتملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی آڈٹ رپورٹ؛ 86 لوڈر رکشوں میں 48 ہزار لیٹر پیٹرول کے استعمال کا انکشافوطن سے محبت ایمان کا حصہ ہے1945 کے بعد عالمی اثر و رسوخ: طاقت، قرض اور اداروں کا نظام۔قسط1گورنر راج لگانے کیلئے جتنے عناصر درکار ہوتے ہیں وہ کے پی حکومت مہیا کر چکی، اختیار ولیگیس صارفین کیلئے بڑی خبر، یکساں ٹیرف لانے کا فیصلہسول اور فوجداری مقدمات بیک وقت چل سکتے ہیں، لاہور ہائیکورٹ نے قانونی نکتہ طے کر دیاافغان سرزمین سے دہشتگردی کی ہر کوشش کا جواب دیا جائے گا، وزیر اطلاعاتپی ٹی آئی ملک کی خاطر حکومت اور ریاست کا ساتھ دے، سینئر رہنما کا پارٹی قیادت کو خط

افغان سرزمین سے دہشتگردی کی ہر کوشش کا جواب دیا جائے گا، وزیر اطلاعات

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان پرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے، تاہم افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشتگردی کی ہر کوشش کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

اسلام آباد میں انٹرنیشنل پارلیمنٹیرینز کانگریس سے گفتگو کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ امن ہی ترقی کا راستہ ہے، پاکستان امن کا خواہاں ہے لیکن اس خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کئی دہائیوں سے افغان شہریوں کی میزبانی کرتا آیا ہے، تاہم افغان عوام اور افغان حکومت کے نظریات میں فرق ہے۔ افغان عوام کو اپنے حقوق اور معاشی خوشحالی حاصل کرنے کا حق ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ افغانستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانے موجود ہیں اور افغان حکومت کو دہشتگردی کے مائنڈ سیٹ سے نکلنا ہوگا۔ ان کے مطابق اگر دہشتگردی کی سوچ کے باعث افغان حکومت معاشی خوشحالی حاصل نہیں کر پاتی تو یہ افغان عوام کے ساتھ زیادتی ہوگی۔

عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن اسی صورت ممکن ہے جب افغان عبوری حکومت دہشتگردی کو ایک مسئلہ تسلیم کرے۔ انہوں نے کہا کہ افغان حکومت کو یہ بھی سمجھنا ہوگا کہ تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا۔

انہوں نے بتایا کہ قیام امن کے لیے پاکستان کی جانب سے وفود افغانستان بھیجے گئے ہیں۔ وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ افغان سرزمین سے پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی کا ماضی میں بھی جواب دیا گیا ہے اور آئندہ بھی ہر کوشش کا جواب دیا جائے گا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *