Banner
Daily Sahafat Quetta
September 29, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
صوبائی وزیر تعلیم کا گرلز ڈگری کالج کواری روڈ کا دورہخیبرپختونخوا میں دہشتگردی کی لہر، صوبائی حکومت کی گورننس پر سنگین سوالاتملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی آڈٹ رپورٹ؛ 86 لوڈر رکشوں میں 48 ہزار لیٹر پیٹرول کے استعمال کا انکشافوطن سے محبت ایمان کا حصہ ہے1945 کے بعد عالمی اثر و رسوخ: طاقت، قرض اور اداروں کا نظام۔قسط1گورنر راج لگانے کیلئے جتنے عناصر درکار ہوتے ہیں وہ کے پی حکومت مہیا کر چکی، اختیار ولیگیس صارفین کیلئے بڑی خبر، یکساں ٹیرف لانے کا فیصلہسول اور فوجداری مقدمات بیک وقت چل سکتے ہیں، لاہور ہائیکورٹ نے قانونی نکتہ طے کر دیاافغان سرزمین سے دہشتگردی کی ہر کوشش کا جواب دیا جائے گا، وزیر اطلاعاتپی ٹی آئی ملک کی خاطر حکومت اور ریاست کا ساتھ دے، سینئر رہنما کا پارٹی قیادت کو خطصوبائی وزیر تعلیم کا گرلز ڈگری کالج کواری روڈ کا دورہخیبرپختونخوا میں دہشتگردی کی لہر، صوبائی حکومت کی گورننس پر سنگین سوالاتملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی آڈٹ رپورٹ؛ 86 لوڈر رکشوں میں 48 ہزار لیٹر پیٹرول کے استعمال کا انکشافوطن سے محبت ایمان کا حصہ ہے1945 کے بعد عالمی اثر و رسوخ: طاقت، قرض اور اداروں کا نظام۔قسط1گورنر راج لگانے کیلئے جتنے عناصر درکار ہوتے ہیں وہ کے پی حکومت مہیا کر چکی، اختیار ولیگیس صارفین کیلئے بڑی خبر، یکساں ٹیرف لانے کا فیصلہسول اور فوجداری مقدمات بیک وقت چل سکتے ہیں، لاہور ہائیکورٹ نے قانونی نکتہ طے کر دیاافغان سرزمین سے دہشتگردی کی ہر کوشش کا جواب دیا جائے گا، وزیر اطلاعاتپی ٹی آئی ملک کی خاطر حکومت اور ریاست کا ساتھ دے، سینئر رہنما کا پارٹی قیادت کو خط

پی ٹی آئی ملک کی خاطر حکومت اور ریاست کا ساتھ دے، سینئر رہنما کا پارٹی قیادت کو خط

پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات اور سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے پارٹی قیادت کو خط لکھ کر موجودہ حالات کے پیش نظر لانگ مارچ مؤخر کرنے اور حکومت و ریاست سے ٹکراؤ کے بجائے مذاکرات کا راستہ اختیار کرنے کی تجویز دی ہے۔

شوکت یوسفزئی نے خط میں کہا کہ ملک کو ممکنہ بیرونی خطرات اور دہشتگردی کا سامنا ہے، اس لیے ملکی دفاع کے معاملے پر تحریک انصاف کو حکومت اور ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ پارٹی اپنے مطالبات سے دستبردار ہوئے بغیر احتجاج مؤخر کر سکتی ہے۔

انہوں نے خط میں مؤقف اختیار کیا کہ وفاقی حکومت خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کے لیے جواز تلاش کر رہی ہے اور افغانستان کی جانب سے ممکنہ حملے کو بھی اس مقصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

شوکت یوسفزئی کے مطابق خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کی حالیہ لہر کا ذمہ دار صوبائی حکومت کو قرار دینے کی کوشش کی جا رہی ہے، جبکہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور صوبائی حکومت کو دہشتگردوں کا سہولت کار قرار دینے کا بیانیہ بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت لانگ مارچ سے گھبرا کر صوبائی حکومت کے خاتمے کی کوشش کر رہی ہے، اس لیے پارٹی اور صوبائی حکومت کو ممکنہ نقصان سے بچانے کے لیے حکمت عملی پر نظرثانی ضروری ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ کارکنوں کا تحفظ پارٹی کی اولین ترجیح ہونی چاہیے اور موجودہ حالات میں دباؤ کے بجائے ٹھنڈے دماغ سے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کے بقول ریاست سے ٹکراؤ کے بجائے مذاکرات کی راہ ہموار کی جانی چاہیے۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ عمران خان ماضی میں بھی کارکنوں کی جانوں کے تحفظ کے لیے لانگ مارچ ختم کر چکے ہیں۔ ان کے مطابق اس وقت تحریک انصاف کے سامنے تصادم یا مذاکرات کے دو راستے ہیں۔

انہوں نے پارٹی قیادت کو صلح حدیبیہ سے رہنمائی لیتے ہوئے موجودہ صورتحال میں راستہ نکالنے کا مشورہ دیا اور بیرسٹر گوہر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حالات کو سنجیدگی سے دیکھا جائے کیونکہ پوری قوم ان کی طرف دیکھ رہی ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *