Banner

صحت کے منصوبوں میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ،محمد نعیم خان

Share

Share This Post

or copy the link

صحت کے منصوبوں میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ،محمد نعیم خان
ڈپٹی کمشنر دکی محمد نعیم خان کی زیر صدارت ماہانہ ریویو میٹنگ
دکی: ڈپٹی کمشنر دکی محمد نعیم خان کی زیر صدارت (ISD) کے تحت ماہانہ ریویو میٹنگ منعقد ہوئی، میٹنگ میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر بہادر خان ،این سٹاف ڈاکٹر عبد الحمید،ایم اینڈ ای آفیسر ای پی آئی پیرمحمد ، آئی ایس ڈی کوآرڈینیٹر صدام حسین، اور دیگر نے شرکت کی۔ میٹنگ میں پولیو، MNCH (ماں و بچے کی صحت)، روٹین امیونائزیشن اور نیوٹریشن پروگرامز کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران نے ماہانہ کارکردگی، فیلڈ سرگرمیوں انے درپیش مسائل پر بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام پروگرامز میں بہتری لانے کے لیے مربوط حکمت عملی اپنائی جائے اور فیلڈ سطح پر نگرانی کو مزید مؤثر بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ عوامی صحت سے متعلق منصوبوں میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور مقررہ اہداف کو ہر صورت حاصل کیا جائے۔

صحت کے منصوبوں میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ،محمد نعیم خان

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us