Banner
Daily Sahafat Quetta
August 2, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
خاران میں مسلح افراد کا پولیس تھانے پر حملہ، فائرنگ اور دھماکوں کے بعد کلیئرنس آپریشن جاریکوئٹہ: سیٹلائٹ ٹاؤن میں نوجوان قتل، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیںبلاول نے آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام عائد کردیاقائم مقام صدر آزاد جموں و کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملہ، حلقے میں پیپلز پارٹی کارکن قتل30 سال کا سفر ساڑھے 3 سال میں طے کرنے والا کہتا ہے سسٹم نہیں چل سکتا، رانا ثنا کی محسن نقوی پر تنقیدخیبر پختونخوا میں آپریشن 11 گرج کے تحت متعدد خوارج ہلاک، کئی ٹھکانے بھی تباہ27ویں آئینی ترمیم اور اس پر تنقیدمحمد فیصل ندیم سرائیکی جرنلسٹس فورم پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات مقررتاریخ رقم کرنے والے نرمل پرجا براڈ پیک پر زندگی کی بازی ہار گئےڈویژنل سپرنٹنڈنٹ سکھر کا روہڑی تا رحیم یار خان فٹ پلیٹ معائنہ، ریلوے آپریشن، ٹریک اور ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہخاران میں مسلح افراد کا پولیس تھانے پر حملہ، فائرنگ اور دھماکوں کے بعد کلیئرنس آپریشن جاریکوئٹہ: سیٹلائٹ ٹاؤن میں نوجوان قتل، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیںبلاول نے آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام عائد کردیاقائم مقام صدر آزاد جموں و کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملہ، حلقے میں پیپلز پارٹی کارکن قتل30 سال کا سفر ساڑھے 3 سال میں طے کرنے والا کہتا ہے سسٹم نہیں چل سکتا، رانا ثنا کی محسن نقوی پر تنقیدخیبر پختونخوا میں آپریشن 11 گرج کے تحت متعدد خوارج ہلاک، کئی ٹھکانے بھی تباہ27ویں آئینی ترمیم اور اس پر تنقیدمحمد فیصل ندیم سرائیکی جرنلسٹس فورم پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات مقررتاریخ رقم کرنے والے نرمل پرجا براڈ پیک پر زندگی کی بازی ہار گئےڈویژنل سپرنٹنڈنٹ سکھر کا روہڑی تا رحیم یار خان فٹ پلیٹ معائنہ، ریلوے آپریشن، ٹریک اور ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ

زرعی واجبات کی وصولی ہر صورت یقینی بنائی جائے، غفلت برداشت نہیں ہوگی مڈپٹی کمشنر خالد خان

جعفرآباد: ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان کی زیر صدارت زرعی واجبات کی وصولی کے حوالے سے ایک اہم ریونیو اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمہ ریونیو کے افسران اور عملہ مال نے شرکت کی۔ اجلاس میں زرعی واجبات کی وصولی کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور موجودہ پیش رفت پر غور کرتے ہوئے اہداف کے حصول کو یقینی بنانے کے لیے مختلف اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر افسران نے ڈپٹی کمشنر کو سرکاری وصولیوں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ واجبات کی بروقت وصولی کے لیے فیلڈ میں اقدامات تیز کر دیے گئے ہیں جبکہ نادہندگان کے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر خالد خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ زرعی واجبات کی وصولی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ریونیو نظام کی بہتری اور سرکاری وسائل میں اضافے کے لیے واجبات کی بروقت وصولی انتہائی اہم ہے لہٰذا تمام متعلقہ افسران اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیں۔ انہوں نے مزید تاکید کی کہ فیلڈ اسٹاف اپنی کارکردگی بہتر بنائے اور نادہندگان کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ مقررہ اہداف حاصل کیے جا سکیں۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ وصولیوں کے عمل کی مسلسل نگرانی کی جائے گی اور کارکردگی کا باقاعدہ جائزہ لیا جائے گا تاکہ نظام کو مزید موثر بنایا جا سکے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *